خلع

غیر مسلم جج کی طرف سے دیے ہوئے خلع کا حکم

فتوی نمبر :
48487
| تاریخ :
2021-12-10
معاملات / احکام طلاق / خلع

غیر مسلم جج کی طرف سے دیے ہوئے خلع کا حکم

جناب مفتی صاحب السلام علیکم !
ایک خاتو ن نے اپنے شوہر کے خلاف خلع کا مقدمہ دائر کیا , کیونکہ اس کا شوہر اسے نان ونفقہ نہیں دیتا تھا ، نشہ کرتا تھا وغیرہ، عدالت نے شوہر کو متعدد نوٹس بھیجے مگر وہ عدالت میں پیش نہیں ہوا ،پھر عدالت نے بیلف کے ذریعے اسے بلوایا ، تو مقدمہ شروع ہوا جو کہ کافی عرصہ چلتا رہا ،اس دوران کئی جج تبدیل ہوئے ؟ بلآخر ( تاریخ ) کو فیملی کورٹ کا جج (جو کہ ہند و تھا) نے دونوں فریقوں کو بلا کر مصالحت کی کوشش کی مگر خاتون کسی صورت راضی نہیں تھی ساتھ رہنے پر، لہذا جج نے خلع کی ڈگری دے دی ؟ اسکے بعد کیس طلاق کی رجسٹری کے لئے مصالحتی عدالت ( یونین کونسل ) میں گیا، اس عدالت نے بھی وقفے وقفے سے کئی نوٹس شوہر کو بھیجے مگر وہ پیش نہیں ہوا ،بالا آخر تین ماہ بعد یہاں سے طلاق کو رجسٹر کر دیا گیا؟ اس کے بعد خاتون کے سابقہ شوہر نے عدالت کے حکم کے مطابق خاتون کو نان و نفقہ ( بمعہ عدت کی مدت کے) ادا کر دیا ؟ اسکے علاوہ سابقہ شوہر نے خاتون کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا کہ خاتون اسکے پیسے اور سونا گھر سے جاتے ہوئے لئے گئی ہے ،جو کہ وہ عدالت میں ثابت نہیں کر سکا، جناب اب یہ خاتون کہیں شادی کر چکی ہیں کیا یہ شرعی طور پر صحیح ہے ؟ اگر شرعاً یہ خلع اور طلاق واقع نہیں ہوئی تو اب کیا کریں کیونکہ کچھ دن پہلے کسی نے کہا کہ اسطرح طلاق نہیں ہوئی , مہربانی فرما کر جلد جواب عنایت فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے جس کے لئے فریقین کی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے جو عموماً یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری میں مفقود ہوتا ہے، چنانچہ صورت مسئولہ میں اگر شوہر یا اس کے مقرر کردہ وکیل کی اجازت و رضامندی کے بغیر عدالت نے یکطرفہ خلع کی ڈگری جاری کردی ہو تو اس ڈگری کے جاری ہو جانے کے باوجود شرعاً دونوں کا نکاح ختم نہیں ہوا , بلکہ بدستور برقرار ہے، لہذا خاتون کا اپنے سابقہ شوہر سے با قاعدہ خلع یا طلاق لیے بغیر دوسری جگہ نکاح کرنا بھی شرعاً درست نہیں تھا، اس لئے دونوں پر لازم ہیکہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر لیں اور اپنے اس گناہ پر بصدقِ دل توبہ و استغفار اور آئندہ کے لئے اس طرح کے حرام کاموں سے اجتناب کریں اور جس شخص سے مذکور خاتون کا نکاح ہو اتھا اگر اس کو یہ علم نہ تھا کہ یہ کسی کے نکاح میں ہے اور عورت کو بھی عدالتی خلع سے نکاح ختم نہ ہونے کا علم نہ تھا تو اب اس دوسرے شوہر کو الفاظِ متارکہ مثلاً " میں نے تمھیں چھوڑ دیا وغیرہ " کہنا لازم ہے تا کہ عدت ختم ہونے کے بعد خاتون اپنے شوہر کے لئے حلال ہو جائے اور شوہرِ ثانی پر مقررہ مہر بھی لازم ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في أحكام القرآن للجصاص : قال أصحابنا: إنهما لا يجوز خلعهما الا برضى الزوجين فقال اصحابنا: ليس للحكمين أن يفرقا الا برضى الزوجين لان الحاكم لا يملك ذلك فكيف يملكه الحكمان اھ (2/ 239)
و في رد المحتار: أما نكاح منكوحة الغير ومعتدته فالدخول فيه لا يوجب العدة إن علم أنها للغير لأنه لم يقل أحد بجوازه فلم ينعقد أصلا، (516/3)-
و في الفتاوى الهندية:لا يجوز للرجل أن يتزوج زوجة غيره وكذلك المعتدة (1/280)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 48487کی تصدیق کریں
0     591
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات