خلع

یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

فتوی نمبر :
50432
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / خلع

یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

خلع کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ خلع اگر کورٹ نے جاری کی ہو اور شوہر نے خلع کے کوئی الفاظ ادا نہیں کیے ہوں ، جیسے " میں نے آپ سے خلع کی " یا " آپ میری طرف سے آزاد ہو " تو کیا خلع کے بعد رجوع کیا جا سکتا ہے ؟ خلع کے کتنے عرصے بعد تک رجوع کیا جاسکتا ہے ؟ خلع کو اگر دس سال ہو گئے ہوں اور اس تمام عرصے میں شوہر بچوں کا خرچہ بھیجتا رہا ہو تو کیا اب بھی رجوع ہو سکتا ہے ؟ مہربانی کر کے ان سوالات کا جواب دیدیں تاکہ میں بیوی بچوں کو لانے کی کوشش کر سکوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقود مالیہ کی طرح ایک عقد ہے جس کے لئے فریقین کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب وقبول شرط ہے جو کہ عموماً یکطرفہ عد التی خلع میں مفقود ہوتی ہے، اس لئے عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری جاری ہو جانے کے باوجود شرعاً نکاح ختم نہیں ہوتا بلکہ بدستور برقرار رہتا ہے، چنانچہ شوہر یا اسکے وکیل نے عدالت میں حاضر ہو کر خلع کے کاغذات پر دستخط نہ کیے ہوں تو مذکور یکطرفہ خلع کی ڈگری کی وجہ سے نکاح ختم نہیں ہوا بلکہ بدستور بر قرار ہے ،لہذا دونوں بغیر تجدیدِ نکاح کے دوبارہ ساتھ رہ سکتے ہیں، لیکن اگر شوہر یا اسکے وکیل نے خلع کے کاغذات پر دستخط کر دیے ہوں تو ایسے خلع کی ڈگری کی وجہ سے ایک طلاقِ بائن واقع ہوچکی ہے اور عدت کے بعد عورت دوسری جگہ نکاح کرنےمیں بھی آزاد ہو گی تاہم اگر باہمی رضامندی سے دوبارہ ساتھ رہنا چاہیں تو شرعی گواہان کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باقاعدہ ایجاب و قبول کرنے کے بعد ساتھ رہ سکتے ہیں مگر آئندہ کے لئے شوہر کو فقط دو طلاقوں کا اختیار ہو گا، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی المبسوط للسرخسی:والخلع جائز عند السلطان وغيره؛ لأنه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود، وهو بمنزلة الطلاق.(6/173)۔
وفی الھدایہ: " وإذا تشاق الزوجان وخافا أن لا يقيما حدود الله فلا بأس بأن تفتدي نفسها منه بمال يخلعها به " لقوله تعالى: {فَلا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيمَا افْتَدَتْ بِهِ} [البقرة: 229] " فإذا فعلا ذلك وقع بالخلع تطليقة بائنة ولزمها المال " لقوله عليه الصلاة والسلام: " الخلع تطليقة بائنة "(2/262)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 50432کی تصدیق کریں
0     673
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات