بدعات جنائز

دوران تعزیت دعا میں ہاتھ اٹھانے کی حقیقت

فتوی نمبر :
59157
| تاریخ :
2000-02-15
عبادات / جنائز / بدعات جنائز

دوران تعزیت دعا میں ہاتھ اٹھانے کی حقیقت

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
تعزیت کا سنت طریقہ کیا ہے، دریاں بچھاکر بیٹھنا کیسا ہے؟ دعا کیلئے ہاتھ اُٹھانا فرض، واجب، سنت، مستحب، جائز، مکروہ، ناجائز کیا ہے؟ اور ہاتھ نہ اُٹھانے والے پر نکیر، اعتراض، طعنہ، جھگڑا کیسا ہے؟ بینوا بالبرہان توجروا عند الرحمن!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی میت کے عزیز واقارب اور متعلقین کا اہلِ میت کے گھر آ کر تعزیت کرنا بلاشبہ ایک مستحب امر ہے، جو جائز اور درست ہے، اور پھر دورانِ تعزیت دعائیہ اور مرحوم کی مغفرت کے کلمات بولتے وقت، ہاتھوں کا اُٹھانا دعا کے آداب میں سے ہے، اور یہ بھی جائز ہے۔
اور اسی طرح بطورِ تعزیت آنے والوں کی تعداد زیادہ ہو، اور مرحوم کا گھر تنگ ہو ،تو کسی دوسرے گھر یا ایسے میدان اور گلی وغیرہ میں اس طرح کا انتظام کرنا کہ، اس کی وجہ سے دوسروں کو تکلیف اور پریشانی نہ ہوتی ہو ، تو اس کی بھی گنجائش ہے۔
مگر یہ جو رواج ہے کہ گزرنے والوں کا رستہ وغیرہ روک کر گلیوں میں شامیانے اور ٹینٹ لگائے جانے کا اہتمام کیا جاتا ہے، اور اس میں جمع ہوکر بجائے تعزیت کے واہی تباہی کی باتیں ہوتی ہیں، اور پھر جاتے وقت تعزیت کے نام پر دعا کی جاتی ہے، اور اسے لازمی سمجھا جاتا ہے اور جو نہ کرے اسے حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے وغیرہ وغیرہ ایسے امور ہیں، جن کا شرعاً کوئی ثبوت نہیں ان سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي البخاري: عن ابی موسیٰؓ قال لما فرغ النبی ﷺ من حنین بعث ابا عامرٍ علی جیش (إلی قوله) فدعا بماء فتوضأ ثم رفع یدیه فقال اللّٰہم اغفر ابی عامر ورائیت بیاض ابطیه اھ (٤١٩/٢)
وفی المرقاۃ: انَّ من أمر علی أمر مندوب وجعله عزمًا ولم یعمل بالرخصة فقد اصاب منه الشیطان من الاضلال فکیف من امر علی بدعة أو منکر اھ(٧٥٥/٢) واﷲ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59157کی تصدیق کریں
0     822
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مردے پر جنازہ کے بعد عوام میں مروجہ حیلہ اسقاط بلاشبہ بدعت ہے

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد اجتماعی دعا ۔ بدعت سے بچنا فرقہ واریت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 1
  • میت کے گھر کا کھانا تیجہ کرنا ہر جعمرات کو نیاز دینا

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • سوئم (تیجا) کا کھانا نہ کھانے پر اگر والد ناراض ہوں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد دائرہ لگاکر دورِ قرآن(حیلۂ اسقاط)

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازہ کے آگے قرآن لے کر چلنا و دیگر بدعات

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 2
  • پیر کی قبر پر جاکر چراغ جلانے کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • فوتگی کے بعد میت کے گھر والوں کے لیے اجتماعی کھانا بنانا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • زیارت قبور اور جنازہ کے بعد دعا سے متعلق

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے ساتھ قرآن شریف اور گندم لیجانے کی رسم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • تدفین سے قبل جنازے کے بعد اجتماعی دعا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • تعزیت کی شرعی حیثیت اور اس کی مدت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • تدفین کے بعد حیلۂ اسقاط کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • نمازِ جنازہ میں چار کی جگہ امام نے پانچویں تکبیر کہدی - میت پر دوبارہ نمازِجنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • نمازِ جنازہ کے بعد اجتماعی دعا کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • مسنون تعزیت اور اس کی مدت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • گھر میں عورتوں کو جمع کرکے قرآن خوانی کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • اہلِ میت کے ہاں تعزیت اور قرآن خوانی و دعا کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • انتقال کے بعد سات جمعوں تک قرآن خوانی وغیرہ دیگر امور

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • مروجہ حیلہ اسقاط کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • شوہر کے علاوہ رشتہ دار کے لۓ تین دن سے زیادہ سوگ منانا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد ، صدقہ خیرات کے نام سے ، پیسے ، کجھور یا کوئی مٹھائی وغیرہ تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • جنازہ کے بعد ’’دورانِ قرآن‘‘ یعنی قرآن کا دائرہ میں پھرانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 3
  • عورتوں کا قبرستان میں جانے کا حکم اور قبر بنانے کا طریقہ

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
Related Topics متعلقه موضوعات