عمرہ پر کس کس کے ساتھ جانا جائز ہے؟کیا میں اپنے داماد کے ساتھ عمرہ پر جا سکتی ہوں ؟
الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً
عورت کا حج یا عمرہ پر جانے کے لئے محرم کاساتھ ہونا لازم ہے،اور داماد اپنی ساس کیلئے محرم ہوتاہے،لہذا سائلہ اپنے داماد کے ساتھ عمرہ پر جاسکتی ہے۔واللہ اعلم