میرے پاس ایک کتاب میں ،سجدہ سہو کے مسائل ہیں ، جو مفتی حبیب الرحمان خیر آبادی (مفتی مدرسہ حیات العلوم مراد آباد) کی لکھی ہوئی اور پسند فرمودہ حضرت مولانا مفتی نظام الدین ( مفتی دارالعلوم دیوبند) ہے ، کیا یہ ٹھیک کتاب ہے؟
کتاب تو ہماری نظر سے نہیں گزری ، البتہ مصنف اور تصحیح کر نے والے قابل اعتماد ہیں ، اس لیے استفادہ کیا جاسکتا ہے ، ہاں! اگر کسی مسئلہ کی صحت میں کچھ وہم ہوجائے ، تو اس کی تصحیح کروائی جا سکتی ہے۔ و اللہ اعلم بالصواب