خلع

شوہر سے علیحدگی حاصل کرنا

فتوی نمبر :
61540
| تاریخ :
2023-01-02
معاملات / احکام طلاق / خلع

شوہر سے علیحدگی حاصل کرنا

السلام علیکم !
میرا سوال یہ ہے کہ میرے شوہر اور میں شادی سے پہلے کافی سال سے رابطے میں رہے ،اس دوران وہ کچھ فحش زبانی باتیں بھی کرتے تھے مجھ سے ، جو مجھے قطعاً اچھی نہی لگتی تھیں،لیکن دین کی کمی کی وجہ سے برداشت کرلیں ،پھر چھ سال بعد نکاح ہوگیا لیکن رخصتی نہی ہوئی تھی ، تب بھی انہوں نے کچھ ایسی حرکات کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی جو معاشرتی طور پر رخصتی سے پہلے غیر مناسب سمجھی جاتی ہیں، پھر رخصتی بھی ہوگئی 2017 میں ، اب ایک بیٹا ہے ،وقت کے ساتھ میرا بھی دین کی طرف رجہان بڑھ گیا اور مجھے بے انتہا خوف ہوا کہ میں کتنے بڑے گناہ میں مبتلا تھی ، بہر حال زبانی طور سے میرے شوہر بھی بہت دینی اور تعلیم سے بھی قابل ہیں ،اسی سے متاثر ہوگئی تھی میں ، انکا اٹھنا بیٹھنا اچھے تعلیم یافتہ لوگوں میں ہے لیکن فطرت کی برائیاں تو میں ہی جانتی ہوں ، میں نے شادی کے بعد بہت توبہ کی اور آج بھی کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ میری نیت دیکھ کر مجھے تو معاف کردے ، اور اپنے شوہر سے بھی کہتی ہوں کہ وہ نکاح سے پہلے والے معاملات کیلئے توبہ کرلیں ، لیکن وہ دینی طور سے بلکل بھی سنجیدہ نہیں ہیں ، میں سمجھا کر تھک گئی ہوں۔ ، اب تو دل کرتا ہے خلع لے لوں لیکن میرے والدین ہی نہی مانیں گے کہ میں واپس جاؤ ں۔ انکے نزدیک تو میرے شوہر بہت نیک اور شریف النفس آدمی ہیں میں کچھ کہوں بھی تو الٹا مجھے ہی سمجھا دیتے ہیں، اور انکی اپنی والدہ بھی اپنے بیٹے کو کچھ نہیں سمجھاتیں ، بلکہ میں کچھ سمجھانا چاہوں تو میری نفی کردیتی ہیں اور انہیں اور شہ مل جاتی ہے ،جب بھی سمجھانا چاہتی ہوں سامنے انکی والدہ یا میرے والدین انکے حمایت میں بولتے ہیں، میں ذلیل ہو کر رہ جاتی ہوں۔ اب بتائیں میں کیا کروں؟ اپنے شوہر کو کیسے راہ راست پر لاؤں یا کیسے برداشت کروں؟ مجھے اپنے بیٹے کی پرورش کی فکر کھاتی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے اپنے شوہر کی کوئی ایسی بات نہیں لکھی جس پر غور و فکر کرکے حکم سے آگاہ کیا جائے،تاہم اگر شوہر سائلہ کے حقوق مکمل طور پر اداکرتاہو اور اس کے گناہ وغیرہ سائلہ کی طرف متعدی نہ ہوں ، تو سائلہ کیلئے خلع لینا درست نہیں،البتہ شوہر کی اصلاح کیلئے دعاء اور مناسب تدبیر اختیار کرے،البتہ اگر کوئی اور بات ہو تو وہ تفصیل سے لکھ کر ارسال کردیں جس پر غور و فکر کے بعد جواب دیا جاسکتاہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 61540کی تصدیق کریں
0     628
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات