محترم مفتی صاحب! اسلام اور فقہ حنفی کے رو سے غائبانہ نمازِ جنازہ کی کیا حیثیت ہے؟
عند الاحناف میت کا امام کے سامنے ہونا ،صحتِ نمازِ جنازہ کی شرائط میں سے ہے، اس لیے غائبانہ نمازِ جنازہ جائز نہیں، جبکہ بعض مواقع میں ایسا منقول ملنا خصوصیات نبوی میں سے ہے، اس لیے عوام کو اس سے احتراز لازم ہے۔
ففی الدر المختار: وشرطها أيضا حضوره (ووضعه) وكونه هو أو أكثره (أمام المصلي) وكونه للقبلة فلا تصح على غائب اھ (2/ 208)