خلع

باہر ملک میں پندرہ سال کے لئے قید شخص کی بیوی کا عدالت سے خلع لینا

فتوی نمبر :
66650
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / خلع

باہر ملک میں پندرہ سال کے لئے قید شخص کی بیوی کا عدالت سے خلع لینا

میرا شوہر ۴ سال سے باہر ملک میں قید ہے سزا ۱۵ سال ہے، میں نے خلع لے لی ہے، وہ چار سال سے مجھ سے نہیں ملا، میری عدت کتنے ٹائم ہے مفتی صاحب؟ ایک بہت اچھا رشتہ ہے ڈر ہے یہ رشتہ رہ نہ جائے.

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضع ہو کہ خلع بھی دیگر عقود ِمالیہ کی طرح ایک عقد ہے، جس کے لئے فریقین کی باہمی رضامندی سے باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے جو کہ عموماً عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگریوں میں مفقود ہوتا ہے،چنانچہ ایسی ڈگری کے جاری ہو جانے کے باوجود شرعاً نکاح ختم نہیں ہوتا، بلکہ بر ستور برقرار رہتا ہے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر سائلہ نے شوہر کی اجازت و رضامندی کے بغیر کورٹ سے یک طرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرلی ہو تو اس کی وجہ سے شرعا سائلہ کا نکاح ختم نہیں ہوا ، بلکہ بد ستور برقرار ہے ، لہذا سائلہ کا مذکور خلع کی ڈگری کو بنیاد بناکر دوسری جگہ نکاح کرنا شرعاً درست نہیں، البتہ اگر سائلہ نے شوہر یا اس کے مقرر کردہ وکیل کی اجازت و رضامندی سے خلع کی ڈگری حاصل کی ہو تو ایسی صورت میں شرعاً یہ خلع معتبر ہوگا ،اور اس سے سائلہ پر ایک طلاق بائن واقع ہو چکی ہے، لیکن اس دوسری صورت میں بھی اگر نکاح کے بعد میاں بیوی کے درمیان صحبت (ہمبستری) یا خلوت ِصحیحہ ہو چکی ہو،تو اگرچہ سائلہ اپنے شوہر سے عرصہ چار سال سے علیحدہ ہے،تب بھی شرعاسائلہ کے ذمہ عدت گزار نا لازم اور ضروری ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی أحكام القرآن للجصاص : فقال أصحابنا: ليس للحكمين أن يفرقا إلا أن يرضى الزوج(الی قولہ)فقال أصحابنا: ليس للحكمين أن يفرقا إلا برضى الزوجين; لأن الحاكم لا يملك ذلك فكيف یملکہ الحکمان۔اھ(2/ 239)۔
و فی المبسوط للسرخسي : و الخلع جائز عند السلطان و غيره؛ لأنه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود، و هو بمنزلة الطلاق(6/ 173)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66650کی تصدیق کریں
0     833
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات