خلع

رخصتی سے قبل عدالتی خلع کا حکم

فتوی نمبر :
66687
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / خلع

رخصتی سے قبل عدالتی خلع کا حکم

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ !میرا نام عادل ہے میرا نکاح 17 اپریل 2023 یعنی 27 رمضان میں ہوا تھا رخصتی ابھی باقی ہے نکاح کے 13 دن بعد پتہ نہیں کیا ہوا میرے سسرال والوں نے رخصتی دینے سے انکار کردیا اور کہا ہمیں خلع چاہیے جب میں نے دینے سے منع کیا اور وجہ جاننی چاہی تو انہوں نے کہا ہم آپکو بتانے کے پابند نہیں ہم کورٹ سے خلع لےلیںگے اور کورٹ میں الزام لگایا کہ میں نشہ کرتا ہوں اور غصہ کرتا ہوں اور میں نے لڑکی اور اسکے والدین کو گالیاں دیں اور دھمکی دی ہے کہ میں انکو رخصت کر کے نہیں لے جاوں گا اس لیے مجھے کورٹ خلع دے ،پر میں کورٹ نہیں جا رہا میری غیر موجودگی میں کورٹ نے 25 جولائی کو کلامی طور پر کہا خلع ہوگئی آپ کی ، اب سوال یہ ہے کہ میری غیر موجودگی میں اور میری رضامندی اور سائین کےبغیر کیا خلع واقع ہوگئی جبکہ میں نہیں چاہتا ہم الگ ہوں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقود مالیہ کی طرح ایک عقدہے،جس کے لئے فریقین کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب وقبول شرط ہے،جو عموماً یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری میں مفقود ہوتا ہے،چنانچہ سائل یا اس کے وکیل نےاگر عدالت میں حاضر ہو کر خلع کے پیپرز پر دستخط کرکے رضامندی کا اظہار نہ کیا ہو تو یکطرفہ خلع کی ڈگری شرعاً معتبر نہیں،بلکہ اس ڈگری کے جاری ہونے کے باوجود شرعاً سائل کا نکاح ختم نہیں ہوا بلکہ بدستور برقرار ہے،لہذا سسرال والوں کا مذکور ڈگری کی بنیاد پر سائل کی منکوحہ کا کسی دوسری جگہ نکاح کرانا شرعاً جائز نہیں ،اس لئے سائل کے سسرال والوں کا اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

لما فی رد المحتار: وأما ركنه فهو كما في البدائع: إذا كان بعوض الإيجاب والقبول؛ لأنه عقد على الطلاق بعوض فلاتقع الفرقة ولايستحق العوض بدون القبول۔(3/441)
و فی بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: وأما ركنه فهو الإيجاب والقبول،لأنه عقد على الطلاق بعوض فلا تقع الفرقة، ولا يستحق العوض بدون القبول۔(كتاب الطلاق، فصل فى ركن الطلاق،3/145)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 66687کی تصدیق کریں
0     619
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات