خلع

عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

فتوی نمبر :
67643
| تاریخ :
2023-09-13
معاملات / احکام طلاق / خلع

عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

ہم نے اپنی بہن کیلئے عدالت میں حاضر ہوکر خلع کا کیس دائر کیا، جج نے چھ بار شوہر کو عدالت میں حاضر ہونے کا سمن (نوٹیفیکیشن) جاری کیا، (تفصیل منسلکہ خلع نامہ میں موجود ہے) اور ایک بار نوٹس ہاتھ میں دیا اور دو بار کورٹ نے نوٹس گھر کی دیوار پر لگایا، اور اخبار میں بھی شائع کیا، لیکن وہ صحیح تاریخ پر عدالت میں حاضر نہیں ہوا تو عدالت نے اپنے اختیارات کے مطابق نکاح فسخ کرکے خلع کا فیصلہ سنا دیا، دیگر کیس کورٹ میں چل رہا ہے اور اب وہ ہر تاریخ پر کورٹ بھی آتا ہے۔اب سوال یہ ہے کہ شرعی اعتبار سے طلاق واقع ہوگئی ؟ اب کیا دوسرا نکاح کیا جا سکتا ہے؟ براہِ کرم مفتیان حضرات کی رائے اور دینِ اسلام کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں!شکریہ والسلام۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے، جس کیلئے فریقین کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر سائلہ کے شوہر یا اسکی طرف سے مقرر کردہ وکیل نے خلع کے کاغذات پر دستخط نہ کیے ہوں، بلکہ عدالت نے شوہر کی رضامندی کے بغیر یکطرفہ مذکور خلع کی ڈگری جاری کی ہو تو اس ڈگری کا شرعاً کوئی اعتبار نہیں، اسکی وجہ سے سائل کی بہن کا نکاح ختم نہیں ہوا، لہذا اس خلع کی ڈگری کو بنیاد بنا کر سائل کی بہن کیلئے کسی دوسرے شخص سے نکاح کرنا درست نہ ہوگا، البتہ اگر سائل کا بہنوئی واقعۃً بیوی کو نان نفقہ دینے کیلئے آمادہ نہ ہو اور ہر ممکن کوشش کے باوجود اُنکا حدود اللہ پر قائم رہتے ہوئے اس رشتۂ نکاح کو برقرار رکھنے میں مشکل ہو تو ایسی مجبوری کی صورت میں عدالت میں نان نفقہ نہ دینے کی بنیاد پر خلع کے بجائے "فسخِ نکاح" کی درخواست جمع کرائی جائےاور قاضی (جج) تنسیخِ نکاح کی ضروری کاروائی کے بعد اگر فسخِ نکاح کی ڈگری جاری کر دے تو یہ ڈگری شرعاً بھی معتبر ہوگی، اور اس ڈگری سے طلاقِ بائن واقع ہو کر دونوں کا نکاح ختم ہو جائیگا، لہذا عدت کے بعد سائل کیلئے اپنی بہن کا دوسری جگہ نکاح کرانا درست ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: (قوله: وشرطه كالطلاق) وهو أهلية الزوج وكون المرأة محلا للطلاق منجزا، أو معلقا على الملك. وأما ركنه فھو كما في البدائع: إذا كان بعوض الإيجاب والقبول لأنه عقد على الطلاق بعوض، فلا تقع الفرقة، ولا يستحق العوض بدون القبول، بخلاف ما إذا قال خالعتك ولم يذكر العوض ونوى الطلاق فإنه يقع وإن لم تقبل لأنه طلاق بلا عوض فلا يفتقر إلى القبول۔اھ (3/441)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67643کی تصدیق کریں
0     872
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات