احکام عدت

عورت میکے میں ہو, اس صورت میں طلاق ہوجانے پر عدت کے احکامات

فتوی نمبر :
67755
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / عدت نان و نفقہ / احکام عدت

عورت میکے میں ہو, اس صورت میں طلاق ہوجانے پر عدت کے احکامات

بہت عرصہ سے بیوی اپنے میکے میں رہائش پذیر تھی, اور اب خلع کا مطالبہ کر رہی ہے ، بغیر کسی عذر کے (بیوی کی اپنی من مانی کے حساب سے چلنے کے لئے)-
(1) اگر خلع کے بدلے (طلاقِ بائن) دے دی جائے تو عدت کہاں گزارے گی (طلاق کے وقت عورت میکے میں رہائش پذیر ہے) شوہر کے کرایہ کے گھر پر یا اپنے گھر پر؟
(2) بالفرض بیوی شوہر کے گھر پر رہنے کو راضی نہ ہو تو نان نفقہ کا ذمہ کس کا ہے ؟
(3) بغیر شرعی عذر کے میکے میں رہ کر خلع کا مطالبہ کرنا اور نان نفقہ کا ذمہ د اری شوہر پر ڈالنا درست ہے ؟ براہِ کرم تفصیلی جواب واضح کردیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل کی بیوی اگرواقعۃً سائل کی اجازت و رضامندی کے بغیر میکے چلی گئی ہو ،اور سائل کے بلانے کے باوجود نہ آرہی ہو تو اس کا یہ عمل شرعاً جائز نہیں ،بلکہ وہ ناشزہ کہلائیگی اور ” ناشزہ بیوی“ جب تک شوہر کے گھر نہ لوٹے تو شوہر پر اس کا نان نفقہ شرعاً لازم نہیں ہوتا،لہذا سائل پر اپنی ” ناشزہ بیوی“ کا نان نفقہ شرعاً لازم نہیں اور اس کا بلاوجہ خلع کامطالبہ کرنا بھی شرعاً ناجائز اور گناہ ہے،چنانچہ حدیث میں ایسی عورت کے متعلق سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں،ایک حدیث شریف میں آتا ہے کہ جو عورت بلا کسی وجہ کے ،اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرے اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے، لہذا سائل کی بیوی کو چاہئیے کہ اپنے اس غلط طرز عمل سے باز آکر شوہر کے گھر لوٹ جائے ،اور اپنا گھر آباد کرنے کی فکرکرے،تاہم اگر ہر ممکن کوشش کرنے کے باوجود سائل کی بیوی اپنے خلع کے مطالبہ پر بضد ہو تو ایسی مجبوری کی صورت میں سائل اس کو ایک طلاق دے سکتا ہے اور اس صورت میں سائل گناہ گار بھی نہ ہوگا، البتہ طلاق کی صورت میں عدت شوہر کے گھر گزارنا اس پر لازم ہے،بشرطیکہ عورت کو اپنی عزت اور عفت کےمتعلق اطمینان ہو ،ورنہ دورانِ عدت نان نفقہ کی حقدار نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن الترمذی : المختلعات ھن المنافقات اھ(1226)۔
وفیہ ایضاً : ایما امراۃ سألت زوجھا الطلاق من غیر بأس فحرام علیھا رائحۃ الجنۃ اھ(226/1)-
و فی الھندیۃ : و إن نشزت فلا نفقة لها حتى تعود إلى منزله و الناشزة هي الخارجة عن منزل زوجها المانعة نفسها منه(1/545)۔
کما فی الدرالمختار : (لا) نفقة لأحد عشر( الی قولہ) و (خارجة من بيته بغير حق) و هي الناشزة حتى تعود (3/575)۔
و فیہ ایضا : (و تعتدان) أي معتدة طلاق و موت (في بيت وجبت فيه) و لا يخرجان منه (إلا أن تخرج أو ينهدم المنزل ، أو تخاف) انهدامه ، أو (تلف مالها ، أو لا تجد كراء البيت) و نحو ذلك من الضرورات فتخرج لأقرب موضع إليه اھ(3/536)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سلیمان عظیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67755کی تصدیق کریں
0     1459
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شوہرکی وفات کی اطلاع اگرتاخیرسے مل جائے، توعدت کی ابتداء کب سے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • اگر مطلقہ معتدہ کے شوہر کا انتقال ہوجائے، تووہ عدت کس طرح مکمل کریگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • دوران عدت بیٹی کے رشتہ کے لئے گھرسےنکلنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوہ کی عدت اور اسکے احکام

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دوران عدت ملازمت پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوہ ہوجانے کے بعد عورت کا ہمیشہ یا تا عقدِ ثانی زیورات کا استعمال ترک کردینا

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر کے انتقال کی بعد بیوی کا ولی و سرپرست کون ہو گا والدین یا سسرال والے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 3
  • شوہر سے دو سال الگ رہنے کے بعد طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • گھر منہدم ہونے کی وجہ سے دوسری جگہ عدت گزار نا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کے دوران گھر سے باہر نکلنے اور پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • معمر خاتون کے لئے عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • بیماری کے سبب ماہواری میں تاخیر ہونے کی وجہ سے عدت اور نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • حمل ضائع ہونےسے عدت ختم ہونےکاحکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • والدین کے گھر عدت گزارنے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 2
  • حالت حیض میں طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ادا کردہ فیس کے ضائع ہونے کے خدشے کی صورت میں عدت ترک کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عورت میکے میں ہو, اس صورت میں طلاق ہوجانے پر عدت کے احکامات

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدتِِ وفات میں چمکدار کپڑے پہننا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نواسے کا سوتیلی نانی سے بات چیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • جسمانی تعلق قائم ہونے سے قبل شوہر کا انتقال ہوجانے پر عدت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ہمبستری سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کی ابتداء پہلی طلاق سے ہوگی یا آخری طلاق سے ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • دوماہواری کےبعدحیض آنا بند ہو جائے تو عدت کیسے پوری ہوگی ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
Related Topics متعلقه موضوعات