5 جنوری کو میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ ”میں تمہیں طلاق دیتا ہوں “، ہم 20 دن کے بعد الگ رہ رہے ہیں ، میں نے اس کو وائس میسج کیا کہ ”میں تمہیں طلاق دیتا ہوں میں تمہیں طلاق دیتا ہوں میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ، اور بطورِ تحریری بھی پیغام بھیجا، بہرحال میرا سوال یہ ہے کہ مجھے 5 جنوری میں دی گئی پہلی طلاق کی پیروی کرنی چاہیئے؟
سائل نے پانچ جنوری کو دی جانے والی طلاق کے بعد اگر اپنی بیوی سے رجوع کرلیا ہو اس طور پر کہ اس طلاق کے بعد میاں بیوی ازدواجی حیثیت سے ساتھ رہتے رہے ہوں یا زبانی طور پر اسے اپنی بیوی کہہ کر رجوع کرلیا ہو تو رجوع درست ہونے کے بعد سابقہ طلاق کے بعد عدت کا حکم ساقط ہوچکا تھا ، اور اس صورت میں عدت کی ابتداء بعد میں دی جانے والی طلاق سے ہوگی ، اور اگر اس پہلی طلاق کے بعد سائل نے رجوع نہ کیا ہو تو عدت کی ابتداء پہلی طلاق سے ہوچکی تھی ، اور بعد میں دورانِ عدت دی جانے والی مزید طلاقوں سے عدت کا از سرِ نو اعادہ لازم نہ ہوگا بہر صورت سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہیں ہوسکتا اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا ،جبکہ عورت ایامِ عدت مکمل کرنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے ۔
کمافی بدائع الصنائع: إذا وقع عليها ثلاث تطليقات في ثلاثة أطهار فقد مضى من عدتها حيضتان إن كانت حرة لأن العدة بالحيض عندنا، وبقيت حيضة واحدة فإذا حاضت حيضة أخرى فقد انقضت عدتها اھ (ج3، صـــ89، ط:سعید)۔
وفی فتح القدیر: إذا أوقع الثلاثة في ثلاثة أطهار فقد مضت من عدتها حيضتان إن كانت حرة، فإذا حاضت حيضة انقضت اھ (ج3، صـــ329، ط:رشیدیۃ)۔
کمافی التنویر مع الدر: (الصريح يلحق الصريح و) يلحق (البائن) بشرط العدة اھ (ج3، صـــ306، ط:سعید)۔
وفی الھدایۃ: فالصريح قوله: أنت طالق ومطلقة وطلقتك فهذا يقع به الطلاق الرجعي لأن هذه الألفاظ تستعمل في الطلاق ولا تستعمل في غيره فكان صريحا اھ (ج2، صـــ61، ط:انعامیۃ)۔
وفیھا ایضاً: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها اھ (ج2، صـــ92، ط:انعامیۃ)۔
وفیھا أیضاً: وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض اھ (ج2، صـــ88، ط:سعید)۔
بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟
یونیکوڈ احکام عدت 0