خلع

عدالتی خلع کا حکم

فتوی نمبر :
67856
| تاریخ :
2023-09-21
معاملات / احکام طلاق / خلع

عدالتی خلع کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری بیٹی اور داماد کے درمیان اکثر تلخی رہتی تھی، میرا داماد بات بات پر میری بیٹی کو مارتا تھا ، جس پر بیٹی ناراض ہوکر گھر آجاتی تھی، ہم اس کو بہلا پھسلا کر واپس بھیج دیتے تھے، یہ معاملہ چلتا رہا بالآخر ہم نے تنگ آکر کورٹ میں خلع کا کیس دائر کردیا، ثمن جارنے ہونے کے باوجود شوہر عدالت میں حاضر نہیں ہوا، کورٹ نے خلع کی ڈگری جاری کردی ہے، لہذا آپ ہماری رہنمائی فرمائیں کہ کورٹ کی طرف سے خلع کی ڈگری جاری ہونے کے باوجود میری بیٹی کو طلاق ہوئی ہےیا نہیں ؟ اگر طلاق نہیں ہوئی تو مذکور شخص سے چھٹکارا کیسے حاصل کیا جائے؟آپ کی عین نوازش ہوگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے، جس کی صحت کیلئے فریقین کی باہمی رضا مندی سے باقاعدہ ایجابُ وقبول شرط ہے، جو کہ عموما یکطرفہ عدالتی ڈگریوں میں مفقود ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ایسی ڈگری جاری ہونے کے باوجود شرعاً نکاح ختم نہیں ہوتا، بلکہ حسب سابق برقرار رہتا ہے، لہذا صورت ِ مسؤلہ میں اگر شوہر (سائل کےداماد) یا اس کے وکیل نے عدالت میں حاضر ہوکرخلع کے پیپرز پر دستخط نہ کیے ہوں تو عدالت کی یکطرفہ ڈگری جاری ہونے کے باوجود ان کا نکاح ختم نہیں ہوا، بلکہ بدستور برقرار ہے ، لہذا سائل کا مذکور یکطرفہ ڈگری کی بنیاد پر اپنی بیٹی کا کسی دوسری جگہ نکاح کرانا بھی شرعاً جائز نہیں ، بلکہ گناہ ہے جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے، تاہم سائل کا داماد بلاوجہ اپنی زوجہ کو مارتا ہو اور سمجھانے کے باوجود بھی باز نہ آتا ہوتو ایسی صورت میں شوہر کو طلاق بالمال یا خلع پر راضی کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیۃ: و اما رکنہ فھو کما فی البدائع : اذا کان بعوض الایجاب و القبول لانہ عقد علی الطلاق بعوض فلاتقع الفرقۃ و لایستحق العوض بدون القبول اھ(3/441)
و فی الھندیۃ: اذا تشاق الزوجان و خافا ان لا يقيما حدود الله فلا باس بان تفتدی نفسها منه بمال يخلعها به فاذا فعلا ذلك وقعت تطليقة بائنة و لزمها المال كذا في الهداية اھ (1/488)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67856کی تصدیق کریں
0     639
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات