متفرقات

فقہ کے ایک اصول کی وضاحت

فتوی نمبر :
68462
| تاریخ :
0000-00-00
آداب / تعلیم و تعلم / متفرقات

فقہ کے ایک اصول کی وضاحت

کیا اسلامی فقہ کا یہ اصول ہے کہ اگر کسی صورت میں فائدہ بھی ہو رہا ہو اور نقصان بھی ہو رہا ہو تو فائدے سے بہتر ہے کہ نقصان نہ اٹھایا جائے, یعنی وہ کام نہ کیا جائے؟ اپنے گھروں میں موبائل فون ، کمپیوٹر، ٹی وی لانے کے بہت سے فوائد بھی ہیں، جبکہ نقصانات بھی، مزید یہ کہ یہ ایک طرح سے بڑی اہم ضرورت بھی بن چکا ہے، تو ایسی صورت میں انسان کو کیا کرنا چاہیئے؟ فوائد نقصانات اور ضروریات ذیل میں دی گئی ہیں۔
ضروریات ! دفتری تدریسی اور تعلیمی سرگرمیوں کے لئے، علم حاصل کرنے کے لئے، رشتہ داروں کے ساتھ رشتہ داری برقرار رکھنے کیلئے ، کیونکہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے رابطہ بہت تیز ی سے ممکن ہو گیا ہے، اگر ہم اتنا تیز نہ چلیں تو خدشہ ہے کہ رشتہ داریاں ختم ہو جائیں، اس فتنے کے دور میں اپنے ایمان کی حفاظت کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے لیکن اس موبائل کی بدولت علماء اور مدارس سے آسان اور قریبی تعلق قائم کیا جا سکتا ہے ، جس سے ایمان کا بچاؤ ممکن ہے، اگر ایسا نہ کیا جائے تو ایمان بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے،اس موبائل کی بدولت مسائل بھی بہت آرام سے پوچھے جا سکتے ہیں، جو روز مرہ ہمیں پیش آتے ہیں،موبائل کی بدولت بہت سارے کام آسان ہو گئے ہیں، بہت ساری سرگرمیاں بڑی آرام سے اس پر کی جا سکتی ہیں، رابطہ بڑا آسان ہو گیا ہے، علم حاصل کرنا بڑا آسان ہو گیا ہے، آج کل کتابیں بہت کم لوگ پڑھتے ہیں، جو اہلِ باطل کی اصل محنت ہے وہ اسی موبائل پر ہے تو اس اہلِ باطل کی محنت کے خلاف کام کرنے کے لئے بھی ہمیں موبائل کی ضرورت پڑے گی۔
نقصانات! موبائل پر آج کل بہت سارے فتنے ہیں، ان فتنوں سے بچنا بہت مشکل ہے، ان فتنوں کی زد میں ہمارا ایمان بھی آسکتا ہے، گناہ اس پر بڑا عام ہو گیا ہے اگر انسان بچے بھی ، تو بار بار جب گناہ کی چیزیں سامنے آئیں گی ،مثلا فحش اشتہارات گانے وغیرہ تو یہ اس کے لئے عام ہو سکتے ہیں، اگر والدین کے پاس موبائل ہوگا تو بچوں کو روکنا بڑا مشکل ہے، فرض کریں اگر ایک چھوٹا بچہ ہے دو سال کا ، وہ بول نہیں سکتا اور نہ اسے کچھ سمجھ آتی ہے ، وہ موبائل لے لیتا ہے تو اس کو گانوں اور فحش چیزوں سے روکنا تو بڑا مشکل ہوجائے گا ،اور اگر اس کو موبائل کی لت پڑ گئی تو اس کو چھڑوانا بھی بڑا مشکل ہوجائے گا ،تو پھر جب وہ بچپن سے ہی یہ چیزیں دیکھیں گے تو بڑے ہوکے بھی دیکھتے رہیں گے ، جس سے ان کی بنیاد گناہ پر پڑ جائے گی، مزید یہ کہ بار بار جب لڑکیاں سامنے آئیں گی تو بیوی کی محبت دل سے نکلنے کا خطرہ ہے، آج بڑے سے بڑا گناہ موبائل پر ہو سکتا ہے بڑے آرام سے، تو گناہوں سے اپنے آپ کو بچانا بہت مشکل ہے، اور جو ہماری اولاد ہوگی اس پر ہم کیسے اعتماد کریں؟، چونکہ وہ بھی تو انسان ہیں ،کیا اس صورت میں کوئی اس قسم کی درمیانی صورت اختیار کی جا سکتی ہے کہ ٹی وی کی سکرین کے ساتھ کمپیوٹر کو لگا لیا جائے، اس سے ایک تو یہ ہوگا کہ جو بنیادی سرگرمیاں ہیں وہ بھی ہو جائیں گی اور کیونکہ یہ ساروں کے سامنے ہوگا تو اس میں گناہ میں کم سے کم پڑنے کا خطرہ ہے اور بچوں کو اس کمپیوٹر کو استعمال کرنا نہ سکھایا جائے پھر والدین کی نگرانی میں والدین خود لگائیں جو بھی لگانا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ موبائل، لیپ ٹاپ ،کمپیوٹر اور ٹی وی وغیرہ کا جائز اور ناجائز دونوں طرح کا استعمال ممکن ہے ،اپنی جائز ضرورت بھی ان سے پوری کی جاسکتی ہے، اور ناجائز کاموں میں بھی ان کا استعمال کیا جاسکتا ہے ،اس لئے علی الاطلاق اس کے استعمال پر عدمِ جواز کا حکم نہیں لگایا جا سکتا ،البتہ اگر کسی کو ان چیزوں کے استعمال سے غلط اور ناجائز کاموں میں مبتلاء ہونے کا خطرہ ہو تو اس کیلئے ان چیزوں کے استعمال کرنے سے احتراز لازم ہے ،تاہم بہت چھوٹے بچوں کیلئے ڈیجیٹل موبائل وغیرہ کا استعمال طبی لحاظ سے بھی نقصان دہ ہے ،اس لئے اپنے بچوں کو ان چیزوں سے حتی الامکان بچانے کی فکر کرنی چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار : و كذا لا يكره بيع الجارية المغنية و الكبش النطوح و الديك المقاتل والحمامة الطيارة ؛ لأنه ليس عينها منكرا و إنما المنكر في استعمالها المحظور . اهـ .قلت : لكن هذه الأشياء تقام المعصية بعينها لكن ليست هي المقصود الأصلي منها ، فإن عين الجارية للخدمة مثلا و الغناء عارض فلم تكن عين المنكر ، اھ(4/268)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68462کی تصدیق کریں
0     701
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سورۃ فاتحہ کے مکمل ہونے پر آمین کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • CoEducation-مخلوط تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   متفرقات 1
  • غیر مسلم ملک میں پڑھائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کا بطور کرامت بیک وقت مختلف مقامات میں موجود ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • ماہواری میں قرآن چھوئے بغیر انٹر نیٹ سے قرآن حفظ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   متفرقات 0
  • استاد کا خود کرسی پر بیٹھ کر زمین پر بیٹھے قرآن پڑھنے والے طلباء کو پڑھانا

    یونیکوڈ   متفرقات 1
  • عورت کے لیے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات 1
  • فقہ حنفی اور فتویٰ کی مستند کتابیں

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • میت کی اولاد اور اس کے اعزہ و اقرباء کے علاوہ کا اس کے لۓ ایصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • اولیاء اللہ سے گناہ سرزد ہونا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • مسلمان لڑکی کا قادیانی بچوں کو انکے گھر میں پڑھانے جانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کے فتوے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • وہ شخص جس کے مرنے سے درختوں اور جانوروں تک کو سکون ملتا ہے

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • ’’ض‘‘ کے مخرج سے متعلق متعدد سوالات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • گھر کے قریب مدرسے -سکول سےتلاوتِ قرآن سنائی دینے کی صورت کے احکامات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کا تبلیغ کرنا , عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • قبر پر پانی ڈالنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • امام ابوحنیفہؓ کی کتب

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • مسجد میں فضائلِ اعمال کی تعلیم اور درسِ قرآ ن کے سلسلے میں تقابل و ٹکراؤ کی فضا بنانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • زیرِ ناف بال کاٹنے کی حدود

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کی مختلف خصلتوں کی بناء پر ، مختلف تشبیہات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • ’’الرحمٰن میڈیکل کلینک‘‘ نام رکھنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • والدین کے محتاجِ خدمت ہونے کی صورت میں ،طلبِ علم کیلۓ نکلنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • علم ابجد یا علم نجوم والوں سے غیب اور مستقبل کا پوچھنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • بروز جمعرات ارواح کا گھروں میں آنا -نمازِ جنازہ کے بعد مکرر اجتماعی دعا-شہر کی متعدد مساجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   متفرقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات