خلع

عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

فتوی نمبر :
68516
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / خلع

عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

السلام علیکم ! مجھے عدالتی خلع پر فتویٰ درکار ہے، میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری بیوی سمجھتی ہے کہ میں اسے سہی سے وقت اور محبت نہیں دیتا اور ہمارے درمیان ذہنی ہم آہنگی نہیں، وہ انہی باتوں کی وجہ سے چرچری بد زبان ہوگئی اور ہمارے درمیان اکثر بحث کا باعث بنتی ہے ، میری ڈھائی سال کی شادی میں اور میرے محتاط اندازے کے مطابق وہ 10-15 دفعہ اپنے میکے جاچکی ہے، میں ہمیشہ اسے مناکر گھر لاتا اور بچے کا خرچ جو اس دوران میں ہوا ہوتا وہ ادا کرتا، اب معاملہ ایسا ہے کے 4 مہینے ہونے کو آئے اور وہ اپنے میکے میں ہے اور طلاق کا مطالبہ کیا ہے جس پر میں رضامند نہیں اور صرف معاملے کو ٹالنے کی غرض سے میں نے انہیں عدالت سے رجوع کرنے کو کہا، اس کے فورا" بعد ہی میں نے عدالت میں 'حق زن اشوئی' کا دعویٰ بھی کردیا مگر بیوی واپس آنے پر راضی نہیں، اب وہ عدالتی خلع لے رہی ہیں جس پر میں متفق نہیں اور عدالت میں بھی بتاچکا ہوں کہ میں رضامند نہیں اور نہ ہی میرے دستخط ہونگے کیونکہ ایسی کوئی وجہ نہیں جس پر ہم اس مقدّس رشتے کو ختم کریں ، سب سے بڑھ کے یہ کہ میرا بیٹا باپ کی شفقت سے محروم اور ہمیشہ کی احساس محرومی سے دو چار ہوجائیگا ، آپ حضرات فرمائیں کہ کیا یہ خلع شرعاً جائز ہوگا ؟ شکریہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اگر اپنی بیوی کے حقوق پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کررہا ہو ،تو سائل کی بیوی کا بغیر کسی عذر کے سائل سے طلاق کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز نہیں احادیثِ مبارکہ میں ایسی خاتون کے متعلق جو بلا کسی عذر کے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرے سخت قسم کی وعیدیں وارد ہوئی ہیں ،لہذا سائل کی بیوی کو چاہیے کہ بلا کسی عذر اپنے شوہر سے طلاق اور خلع کا مطالبہ کرنے کے بجائے شوہر کے حقوق کی ادائیگی کی فکر کرکے گھر بسانے کی کوشش کرے ۔
جبکہ خلع بھی دیگر عقود مالیہ کی طرح ایک عقد ہے جس کی صحت کیلئے فریقین کی باہمی رضا مندی سے باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے ، جو کہ عموماً عدالتی خلع کی ڈگریوں میں مفقود ہوتی ہے،جس کی وجہ سے ایسی ڈگری جاری ہونے کے باوجود شرعاً نکاح ختم نہیں ہوتا ، بلکہ حسب سابق برقرار رہتا ہے،لہذا اگر سائل کی بیوی سائل اور اس کے مقرر کردہ وکیل کی اجازت کے بغیر عدالت سے خلع کی ڈگری حاصل کرلے تو اس سے شرعاً نکاح ختم نہ ہوگا ،بلکہ حسبِ سابق برقرار رہے گا ،لہذا سائل کی بیوی کیلئے یکطرفہ خلع کی ڈگری کی بنیاد پر دوسری جگہ نکاح کرنا بھی شرعاً جائز نہ ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن ابی داؤد : عن ثوبان قال : قال رسول اللہ۔ صلی اللہ علیہ و سلم۔ایما امراۃ سالت زوجھا طلاقاً فی غیر ما باس ، فحرام علیھا رائحۃ الجنۃ (2/268)۔
و فی الشامیة: و اما رکنہ فھو کما فی البدائع : اذا کان بعوض ، الایجاب و القبول لانہ عقد علی الطلاق بعوض فلاتقع الفرق و لایستحق العوض بدون القبول اھ (3/441)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68516کی تصدیق کریں
0     766
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات