السلام علیکم ..؟
جناب میں نے اپنے بیٹے کا نام محمد فارس جامی رکھا ہے
کیا یہ نام ٹھیک اور اس سے بچے کی شخصیت پر اچھے اثر ہو نگے
بچے کا نام.. محمد فارس جامی
بچے کی والدہ کا نام.. مہوش
بچے کے والد کا نام... بلال احمد
مفتی صاحب پلیز ہو سکے تو جلدی جواب سینڈ فرما دیجئے گا
کیونکہ ہم نے نام لکھوانا ہے... جزاک اللہ خیرا
واضح ہوکہ فرس کا اصل ماخد"الفراسۃ"ہے،اور الفراسۃ "فاء"پر پیش اور زیر دونوں کے ساتھ الگ الگ معانی میں مستعمل ہوتاہے،لہذا فاء پر پیش کے ساتھ ہو تو اس کے معنی "گھوڑے کے معاملات میں مہارت "رکھنے کے آتے ہیں،جس کو گھڑسوار کہاجاتاہے۔
جبکہ فاء پر زیر کے ساتھ اس کے معنی سمجھدار اور صاحب فراست کے آتے ہیں۔
معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے۔