خلع

عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

فتوی نمبر :
68970
| تاریخ :
2023-11-04
معاملات / احکام طلاق / خلع

عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے بیٹے کا نکاح 2021ء میں ہوا تھا، اس نکاح سے ایک بیٹا بھی ہے، میری بہو شادی کے چھ مہینے کے بعد سب کی رضامندی سے خوشی خوشی اپنے والدین کے گھر کراچی آئی اور کچھ ہی عرصہ کے بعد ہمیں پیغام دیا کہ لڑکی واپس شوہر کے گھر نہیں آسکتی آپ لوگ بھی لینے کے لئے نہ آئیں اور پھر عدالت سے خلع کا نوٹس ملا جس پر میرا بیٹا کراچی آیا عدالت میں پیش ہوا ، لڑکی کے سارے الزامات کو جھٹلایا اور جج کو کہا کہ یہ میری بیوی ہے نہ طلاق دیتا ہوں نہ خلع بلکہ میں اس کو ساتھ لیجانے کے لئے آیا ہوں ، لیکن اس تمام کے باوجود عدالت نے یکطرفہ خلع کی ڈگری جاری کردی ، اب معلوم یہ کرنا ہےکہ اس صورت میں کیا حکم ہے ؟ کیا اس یکطرفہ ڈگر ی سے نکاح ختم ہوا یا باقی ہے ؟اگر باقی ہے تو لڑکی والوں کے لئے کیا حکم ہے جو بلاوجہ اپنی بیٹی کا گھر برباد کررہے ہیں؟ جو بھی شرعی حکم ہو تحریر فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے، جس کیلئے فریقین کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے، جو عموما یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری میں مفقود ہوتا ہے،لہذا سائل کی بہو نے اگر شوہر( سائل کے بیٹے ) کی اجازت ورضامندی کے بغیر جھوٹے او ر بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر عدالت سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرلی ہو ، تو مذکور یکطرفہ خلع کی ڈگری جاری ہونے کے باوجود شرعاً سائل کے بیٹے کا نکاح ختم نہیں ہوا بلکہ بدستور برقرار ہے ، لہذا سائل کی بہو کے لئے مذکور یکطرفہ خلع کی ڈگری کو بنیاد بناکر کسی دوسری جگہ نکاح کرنا جائز نہیں ،جس سے اجتناب لازم ہے،
جبکہ دونوں خاندان والوں کو چاہیئے کہ باہمی رنجشوں اور اختلافات کو ختم کرکےمیاں بیوی کا گھر بسانے کی کوشش کریں ، لیکن اگر کسی طرح ان کے مابین نباہ ممکن نہ ہو تو شوہر کو طلاق بالمال یا خلع پر آمادہ کرکے خوش اسلوبی کےساتھ اس معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فى احكام القرآن للجصاص: قال أصحابنا انھمالايجوز خلعھما الأبرضى الزوجين فقال اصحابناليس للحكمين ان يفرفا الا برضى الزوجين لان الحاكم لا يملك ذلك فكيف يملكه الحكمان وانما الحكمان وكيلان لھما آحدهما وكيل المراة والأخر وكيل الزوج في الخلع إلى قوله وكيف يجوز للحكمين أن يخلعا بغير رضاء يخرجا المال عن ملكها اھ (2 /239)۔
و فی رد المحتار: (قوله: وشرطه كالطلاق) و هو أهلية الزوج و كون المرأة محلا للطلاق منجزا أو معلقا على الملك و أما ركنه فهو كما في البدائع إذا كان بعوض الإيجاب والقبول لأنه عقد على الطلاق بعوض فلا تقع الفرقة، و لا يستحق العوض بدون القبول اھ (3 /441)۔
و في المبسوط للسرخسي: (قال) و الخلع جائز عند السلطان وغيره؛ لأنه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود، و هو بمنزلة الطلاق بعوض وللزوج ولاية إيقاع الطلاق اھ (6/ 173)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68970کی تصدیق کریں
0     748
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات