سود

غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

فتوی نمبر :
69416
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / سود

غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
جناب مفتی صاحب ! کیا انڈیا کے بینک سے ملنے والا سود کسی مؤمن کو قرض کی ادائیگی کے لئے دیا جاسکتاہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

راجح اور مفتیٰ بہ قول کے مطابق کسی بھی ملک ( خواہ وہ دار الحرب کیوں نہ ہو ) میں سودی لین دین اور سود وصول کرنا نصوصِ قطعیہ کی رو سے ناجائز اور حرام ہے ، اور اگر کسی نے جان بوجھ کر یا لاعلمی میں بھی سودی معاملہ کرکے سودی رقم حاصل کی ہے تو اسے بلانیتِ ِثواب ، مستحقِ ِ زکوٰۃ کو دینا لازم ہے ، لہذا انڈیا سمیت کسی بھی ملک کے رہنے والے مسلمان شخص کے لئے سودی معاملہ کرکے سودی رقم حاصل کرنا اور پھر اسے ادائیگیِ ِقرض میں خرچ کرنا شرعاً جائز نہیں ، اس سے اجتناب لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی : یٰایھا الذین آمنوا اتقوا اللہ و ذروا مابقی من الربوٰا ان کنتم مؤمنین۔ الاٰیۃ ( سورۃ البقرۃ ، آیت 278 )۔
و فی فتح القدیر : ( قولہ و لا بین المسلم و الحربی فی دار الحرب خلافا لابی یوسف و الشافعی ) و مالک و احمد ( الی قولہ ) یحل کل ذلک عند ابی حنیفۃ و محمد خلافاً لابی یوسف و من ذکرنا ( الی قولہ ) و ھذا الحدیث غریب و نقل ما روی مکحول عن النبی ﷺ انہ قال ذلک ( الی قولہ ) قال الشافعی و ھذا الحدیث لیس بثابت و لاحجۃ فیہ الخ ( ج : 6 ص : 177 ، 178 )۔
و فی رد المحتار تحت : ( قولہ و الحاصل انہ ان علم ارباب الاموال وجب ردہ علیھم ، و الا فان علم عین الحرام لایحل لہ و تصدق بہ بنیۃ صاحبہ الخ ( ج : 6 ص : 387 )۔
و فی فقہ البیوع : و قد وقع الیوم شبہ الاتفاق بین العلماء الحنفیۃ علی الافتاء بمذھب ابی یوسف و الجمھور ، و علی انہ یحرم الربا فی کل حال ، سواءٌ أ کان العقد مع مسلم أم حربی ، فلا بنبغی ان یتمسک بقول ابی حنیفۃ و محمد رحمھما اللہ تعالی فی ھذا الباب الخ ( ج ؛ 2 ، ص ؛ 771 )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سفیان رشید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69416کی تصدیق کریں
0     1249
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات