سود

ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

فتوی نمبر :
76662
| تاریخ :
2024-07-16
معاملات / مالی معاوضات / سود

ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

ہاؤس بلڈنگ فائنانس کارپوریشن والوں کا قرضہ برائے مکان دینے کا جو طریقہ کار ہے، وہ اسلامی رو سے جائز ہےیا سود کے زمرے میں آتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ہماری معلومات کے مطابق ہاؤس بلڈنگ فائنانس میں چونکہ سود کی بنیاد پر صارفین کو سودی قرضہ دیا جاتا ہے،اس لئے ایسا قرضہ لینا کسی بھی مسلمان کے لئے جائز نہیں،البتہ اس معاملہ کے جواز کی ایک صورت ممکن ہے وہ یہ کہ:
کوئی بینک یا فرد ایسا ہو جو سود پر رقم دینے کے بجائے پہلے خود گھر خرید کر اس کا مالک بن جائے،پھر گھر کو منافع کے ساتھ قسطوں پر ادھار فروخت کردے،اور قسطوں پر فروخت کرنے میں مندرجہ ذیل شرائط کا لحاظ رکھےتو یہ معاملہ شرعاً جائز ہوگا۔
1)۔بینک گھر خرید کر اپنے قبضہ میں لے چکا ہو،اور پھر وہ دوسرے عقد کے ذریعے کسٹمر کو فروخت کرے۔
2)۔اول عقد میں ہی یہ طے کیا جائے کہ یہ معاملہ ادھار اور قسطوں پر ہوگا۔
3)۔ہر قسط کی مالیت طے کرلی جائے،یہ بھی طے کیا جائے کہ کل قسطیں کتنی ہیں۔
4)۔کسی قسط کی تاخیر کی وجہ سے کوئی جرمانہ وغیرہ عائد نہ ہوتا ہو۔
سائل کو بھی سود پر قرض لینے کے بجائے مندرجہ بالا شرائط کا لحاظ رکھتے ہوئے کسی ایسے بینک یا فرد سے مکان خریدنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا إِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرِّبَا وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا فَمَنْ جَاءَهُ مَوْعِظَةٌ مِنْ رَبِّهِ فَانْتَهَى فَلَهُ مَا سَلَفَ وَأَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ وَمَنْ عَادَ فَأُولَئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ (سورۃ البقرۃ: 275)۔
وفی تفسیر ابن کثیر: شرع في ذكر أكلة الربا وأموال الناس بالباطل وأنواع الشبهات، فأخبر عنهم يوم خروجهم من قبورهم وقيامهم منها إلى بعثهم ونشورهم، فقال: (الذين يأكلون الربا لا يقومون إلا كما يقوم الذي يتخبطه الشيطان من المس) أي: لا يقومون من قبورهم يوم القيامة إلا كما يقوم المصروع حال صرعه وتخبط الشيطان له؛ وذلك أنه يقوم قياما منكرا. وقال ابن عباس: آكل الربا يبعث يوم القيامة مجنونا يخنق. رواه ابن أبي حاتم، قال: وروي عن عوف بن مالك، وسعيد بن جبير، والسدي، والربيع بن أنس، ومقاتل بن حيان، نحو ذلك.(ج1،ص708،ط: دار طيبة للنشر والتوزيع)۔
وفی سنن الترمذی: عن ابن مسعود قال: "لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا، وموكله، وشاهديه، وكاتبه" (باب ما جاء في أكل الربا،رقم الحدیث 1206،ط: مصطفى البابي الحلبي)۔
وفی دررالحکام : البيع مع تأجيل الثمن وتقسيطه صحيح،يلزم أن تكون المدة معلومة في البيع بالتأجيل والتقسيط (المادة245،246،ط: دار الجيل)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76662کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات