کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ سائلہ کے بیٹے مسمیٰ "سلمان "نے اپنے مرضی سے بیوی کو عدالت کے ذریعے خلع دیا اسی موقع پربیوی نے حق مہر معاف کیا تھا، اب وہ حق مہر کا مطالبہ کررہی ہے کیا ایسی صورت میں بیوی کا حق مہر کا مطالبہ کرناشرعاً درست ہے ؟ سوال کیساتھ خلع کی اسٹامپ پیپر منسلک ہے ۔
سوال میں ذکر کردہ تفصیل اور منسلکہ خلع نامہ کے مطابق جب سائلہ کی بہونے خلع کے عوض اپنا حق مہر معاف کرلیا ہے ، توشرعاً وہ معاف ہوچکا ہے ، لہذا سائلہ کی مطلقہ بہو کیلئے اب اپنے شوہر سے حق مہر کا مطالبہ کرنا شرعاً درست نہیں جس سے احتراز لازم ہے ۔