میں یہ جاننا پسند کرتا ہوں کہ کیا میرے بالوں میں تبدیلی ہوئی ہے، میں عام طور پر اپنے بالوں کا پیچ اتار لیتا ہوں جب میں بستر پر جاتا ہوں یا جب میں گھر پر ہوتا ہوں، اب میں اپنی اہلیہ کے ساتھ عمرہ کرنے جا رہا ہوں، کیا میں عمرہ کے لیے اپنا پیچ ہٹا دوں؟
میرے ویزا میں ہیئر پیچ کے ساتھ ایک تصویر ہے، کیا میرے ہیئر پیچ کے ساتھ سفر کرنا ٹھیک ہے؟
واضح ہو کہ کسی دوسرے انسان اور خنزیر کے بالوں کے علاوہ کسی جاندار یا مصنوعی بال لگوانے کی گنجائش ہے ، لہذا سائل نے اگر انسانی اور خنزیر کے بالوں کے علاوہ مصنوعی بال لگوائے ہوں، تو ایسی صورت میں سائل کےلئے ان مصنوعی بالوں کا استعمال اور اس کے ساتھ عمرے کے سفر پر جانے میں مضائقہ نہیں ، تاہم یہ بال چونکہ مستقل طور پر جڑے ہوئے نہیں ہیں ، بلکہ اتارنے سے باآسانی اتر جاتے ہیں ، اس لئے وضو ، فرض غسل کے دوران ان کو اتارنا لازم ہوگا، اسی طرح عمرے کی احرام سے نکلنے کےلئے ان مصنوعی بالوں کو اتار کر سر پر "استرا" وغیرہ پھیرنا لازم ہوگا۔
کما فی الدر المختار: و في اختيار: ووصل الشعر بشعر الآدمي حرام، سواء كان شعرها أو شعر غيرها؛ لقوله صلى الله عليه وسلم : «لعن الله الواصلة والمستوصلة والواشمة والمستوشمة والواشرة والمستوشرة والنامصة والمتنمصة». النامصة التي تنتف الشعر من الوجه، والمتنمصة التي يفعل بها ذلك. (6/ 372)۔
وفی تکملة فتح الملھم: وقد اختلف العلماء فی تفصیل ھذا الحکم علی اقوال ، الثانی: الوصل لشعر الادمی و کذا الوصل لشعر النجس من غیر الادمی ، وأما لشعر الطاھر من غیر الادمی فیجوز الوصل باذن الزوج والذی یظھر من کتب الحنفیة أن الراجح عندھم القول الثانی ، وھو تخصیص الحرمة بشعر الادمی۔(491/4)۔