احکام عمرہ

احرام پہننے کے بعد تلبیہ پڑھنے میں تاخیر کرنےسے دم کا حکم

فتوی نمبر :
69714
| تاریخ :
2023-12-12
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

احرام پہننے کے بعد تلبیہ پڑھنے میں تاخیر کرنےسے دم کا حکم

مفتی صاحب! میں مدینہ سے مکہ جارہا تھا، ذولحلیفہ پر نماز پڑھ کر عمرہ کی نیت کرلی، لیکن تلبیہ پڑھنا بھول گیا، کافی راستہ طے کرنے کے بعد جب یاد آیا تو بس میں ہی تلبیہ پڑھ لیا مکہ پہنچ کر عمرہ کرلیا، دوبارہ کسی میقات نہیں لوٹا تو کیا میرا عمرہ ہوگیا یانہیں اور مجھ پر کچھ لازم ہوگا یا نہیں؟ قرآن وسنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ احرام کے لیے نیت کے ساتھ ساتھ کم از کم ایک مرتبہ ”تلبیہ پڑھنا“ لازم ہے، اس کے بغیر وہ شخص احرام میں داخل نہ ہوگا، لہذا صورتِ مسئولہ میں چونکہ سائل پر میقات پار کرنے سے پہلے نیت کرلینے کے ساتھ ”تلبیہ پڑھنا“ بھی لازم تھا، تلبیہ نہ پڑھنے کی وجہ سے سائل کا احرام شروع نہیں ہوا اور بغیر احرام کے سائل نے میقات پار کرلیا اور دوبارہ کسی میقات پر جا کر احرام بھی نہیں باندھا، بلکہ حل کے اندر ہی تلبیہ پڑھ کر عمرہ ادا کرلیا تو ایسی صورت میں سائل کا عمرہ تو ادا ہوگیا، البتہ سائل پر ایک دم لازم ہے، یعنی حدودِ حرم کے اندر ایک سال کا بکرا یا بکری ذبح کرکے اس کا گوشت فقراء پر صدقہ کردیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی حاشية ابن عابدين: فلا بد من التلبية أو ما يقوم مقامها فلو نوى ولم يلب أو بالعكس لا يصير محرما وهل يصير محرما بالنية والتلبية أو بأحدهما بشرط الآخر المعتمد ما ذكره الحسام الشهيد أنه بالنية لكن عند التلبية كما يصير شارعا في الصلاة بالنية لكن بشرط التكبير لا بالتكبير كما في شرح اللباب الخ (2/ 479)
وفى غنية الناسك: من جاوز وقته غير محرم ثم أحرم أو لا فعليه العود الى وقت وان لم يعد فعليه دم. آفاقي مسلم مکلف أراد دخول مکة أو الحرم ولو لتجارة أو سیاحة وجاوز آخر مواقیته غیر محرم ثم أحرم أو لم یحرم أثم ولزمه دم وعلیه العود إلی میقاته الذي جاوزه أو إلی غیره أقرب أو أبعد، وإلی میقاته الذي جاوزه أفضل، وعن أبي یوسف: إن کان الذي یرجع إلیه محاذیاً لمیقاته الذي جاوزه أو أبعد منه سقط الدم وإلا فلا، فإن لم یعد ولا عذر له أثم؛ لترکه العود الواجب." فان كان له عذر كخوف الطريق أو الانقطاع عن الرفقة أو ضيق الوقت أو مرض شاق ونحو ذلك فأحرم من موضعه ولم يعد اليه لم يأثم بترك العود وعليه الاثم والدم للمجاوزة. (104)
وفي المبسوط للسرخسي: وكذلك كل دم وجب عليه بطريق الكفارة في شيء من أمر الحج أو العمرة فإنه لا يجزئه ذبحه إلا في الحرم، وعليه التصدق بلحمه بعد الذبح على فقراء الحرم، وإن تصدق على غيرهم من الفقراء أجزأه عندنا؛ لأن الصدقة على كل فقير قربة. (4/ 75)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالوہاب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69714کی تصدیق کریں
0     1596
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات