میں اور میری والدہ عمرہ کرنے جانا چاہتی ہیں ، مگر محرم کے پیسے نہیں ہیں، ہم قریبی رشتہ دار خواتین کے ساتھ جائیں گے اور سعودی عرب میں میری امی کا محرم بھانجا موجود ہے، جو ائیر پورٹ سے لینے آ جائے گا ، کیا ہم ایسے جا سکتے ہیں ؟
واضح ہو کہ عورت کے لئے اپنے شوہر یا محرم کے بغیر تین دن سے زائد (78 کلومیٹریا اس سے زائد ) کا سفر کرنا شرعا جائز نہیں ، لہذا سائلہ اور والدہ کے لئے بھی محرم کے بغیر عمرہ کے سفر پر جانا شرعاً جائز نہیں جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے ۔
کما فی صحیح البخاری : عن ابی ھریرۃ قال: قال رسول اللہ ﷺ: لا یحل لامراۃ تؤمن باللہ والیوم الآخر ان تسافر مسیرۃ یوم ولیلۃ ، لیس معھا حرمۃ الحدیث (ج 2 ص 43 رقم 1088)۔
وفی الدر المختار : (و) مع (زوج او محرم) ولو عبدا او ذمیا او برضاع (بالغ) (الی قولہ) (عاقل والمراھق کبالغ) الخ (کتاب الحج ۔ ج 2 ص 463 ط سعید)۔