غسل

احتلام کے بعد بدن پاک کرنے کا طریقہ

فتوی نمبر :
71035
| تاریخ :
2024-02-19
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

احتلام کے بعد بدن پاک کرنے کا طریقہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت ! اگر بدن پر ناپاکی لگی ہوئی ہو جیساکہ ( منی ، مذی وغیرہ ) خاص کر کے احتلام ہونے کے بعد ران پر منی لگی ہوئی ہوتی ہے ، تو غسل سے پہلے وہ علیحدہ دھونا مشکل ہوتا ہے ، تو میں اگر غسل کرتے وقت وہاں اچھی طرح سے زیادہ پانی بہا کر مل کر دھولیا کروں اور کبھی صابون بھی استعمال کرتا ہوں، اب کیا مجھے پاؤں کے ران سے نیچے کے حصہ کو بھی مل کر دھونا ضروری ہے ، یا صرف کافی پانی بہانے سے ہوجائے گا ، میں شاور کے نیچے غسل کرتاہوں ، پانی پورا وقت گرتا ہی رہتا ہے بدن پر ، میں نے کہی پڑھا تھا کہ نا پاکی پر پانی ڈالنے سے وہ پھیل جاتی ہے ، تو ابھی غسل کے وقت مجھے بہت پریشانی ہوتی ہے ، وسوسہ ہوتاہے، بہت وقت ضائع ہوتا ہے ، بہت زیادہ وقت غسل کرنے پر لگتا ہے ، مطلب میں پہلے اس جگہ جہاں ناپاکی ہے وہ مل مل کر زیادہ پانی سے دھوتا ہوں ، پھر اس سے نیچے والے حصے کو بھی پانی سے مل مل کر دھوتا ہوں ، میں طالب علم ہوں احتلام کے بعد کافی وقت صرف فرض غسل کرنے میں ہی چلا جاتا ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

غسل جنابت کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ غسل شروع کرنے سے پہلے جسم پر لگی ہوئی نجاست ( منی وغیرہ ) کو اولاً دھو کر صاف کرلیا جائے ، لہذا سائل کو بھی چاہئیے کہ غسل شروع کرنے سے قبل جسم پر لگی ہوئی نجاست کو اچھی طرح دھو کر جسم کے پاک ہونے کا اطمینان کرلے ، تاکہ غسل کے دوران جسم پر لگی ہوئی نجاست کے پھیلنے اور پاکی وناپاکی کے وہم میں مبتلا ہونے سے بچا جاسکے ، جبکہ غسل سے قبل نجاست پاک کرنے کے بعد معمول کے مطابق غسل کرنے کی صورت میں پورا جسم پاک ہو جائیگا ، اس سلسلہ میں بلا وجہ شکوک وشبہات میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار: تحت (قوله: وخبث بدنه) أي لو قليلا كما يظهر من التعليل. وأفاد أن السنة نفس البداءة بغسل النجاسة، وأما نفس غسلها فلا بد منه ولو قليلة فيما يظهر لتنجس الماء بها الخ ( ض 1 ص 157 مطلب سنن الغسل ط سعید )۔
وفی الدر المختار: (البداءة بغسل يديه وفرجه) وإن لم يكن به خبث اتباعا للحديث (وخبث بدنه إن كان) عليه خبث لئلا يشيع الخ ( ج 1ص 157 مطلب سنن الغسل ط سعید )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71035کی تصدیق کریں
0     1310
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دورانِ غسل بالٹی میں چھینٹے پڑجانے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات