خلع

خلع کے بعد میاں بیوی کے لئے ساتھ رہنا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
71074
| تاریخ :
2024-02-20
معاملات / احکام طلاق / خلع

خلع کے بعد میاں بیوی کے لئے ساتھ رہنا جائز ہے ؟

شوہر راضی نہیں تھارشتہ ختم کرنے کے لیے ،نہ ہی انہوں نے اور نہ ہی ان کی وکیل نے کہی بھی دستخط کی کورٹ کے کسی بھی پیپر پر،میں اور وہ ساتھ رہنا چاہتے ہیں،میرا نکاح ختم نہیں ہوا ہے ،میں نے فتوی دیکھا ہے،میری رہنمائی کریں؟کورٹ سے خلع یکطرفہ ہے،لہذا ختم نہیں ہواہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقود مالیہ کی طرح ایک عقد ہے،جس کی درستگی کے لیے فریقین کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے،لہذاسائلہ کے شوہر یا اس کی جانب سے مقرر کردہ وکیل نے اگرخلع کے کاغذات پر دستخط نہ کیے ہوں،اور نہ ہی اس پر رضامندی کا اظہار کیا ہو،تو ایسی صورت میں عدالت کی جانب سے جاری کردہ یکطرفہ خلع کی ڈگری سے چونکہ میاں بیوی کا نکاح ختم نہیں ہوا،بلکہ بدستور برقرار ہے،اس لیے میاں بیوی بغیر تجدید نکاح کیے حسبِ سابق ایک ساتھ زندگی بسر کرسکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی أحکام القرآن للجصاص: قال أصحابنا انھما لایجوز خلعھما الا برضی الزوجین لان الحاکم لایملک ذلک الخ (ج2 ص191 باب الحکمین کیف یعملان ط: سھیل اکیڈیمی لاھور باکستان)۔
وفی ردالمحتار تحت (قوله: وشرطه كالطلاق) وهو أهلية الزوج وكون المرأة محلا للطلاق منجزا، أو معلقا على الملك. وأما ركنه فهو كما في البدائع: إذا كان بعوض الإيجاب والقبول لأنه عقد على الطلاق بعوض، فلا تقع الفرقة، ولا يستحق العوض بدون القبول الخ (ج3 ص441 کتاب الطلاق،باب الخلع ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71074کی تصدیق کریں
0     663
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات