احکام رمضان

بیماری کی وجہ سے وقفہ وقفہ سے روزے رکھنے کا حکم

فتوی نمبر :
71146
| تاریخ :
2024-02-24
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

بیماری کی وجہ سے وقفہ وقفہ سے روزے رکھنے کا حکم

السلام علیکم ! مفتی صاحب مجھے ڈاکٹر نے وقفہ سے روزے رکھنے کو کہا ہے ، میں ایک کڈنی پیشنٹ ہوں اس میں پتھر بھی پیدا ہوئی ہے اس لئے، تو بعدمیں وقفہ کے روزہ رکھ سکتے ہے اور اس کا ثواب رمضان والا ہوگا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق اگر ماہر اور دیندار ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں لگاتار روزے رکھنے کی وجہ سے اسکی بیماری بڑھنے یا اسے سخت تکلیف پہنچنے کا خوف ہو، تو ایسی صورت میں سائل کے لئے ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں وقفہ وقفہ سے روزے رکھنے کی اجازت ہوگی ، تاہم بعد میں چُھوٹے ہوئے روزوں کی قضا رکھنا سائل کے ذمہ لازم ہوگا ، جبکہ عذر اور بیماری کیوجہ سے سائل کے جو روزے چھوٹ جائیں تو امید ہے کہ بعد میں رکھنے کی وجہ سے اس کے ثواب میں کمی نہ ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوۡ عَلَىٰ سَفَرٖ فَعِدَّةٞ مِّنۡ أَيَّامٍ أُخَرَ الایۃ (بقرۃ ۔ ایہ 184)۔
وفی صحیح البخاری: حدثنا إبراهيم أبو إسماعيل السكسكي قال:سمعت أبا بردة، واصطحب هو ويزيد بن أبي كبشة في سفر، فكان يزيد يصوم في السفر، فقال له أبو بردة: سمعت أبا موسى مرارا يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: إذا مرض العبد، أو سافر، كتب له مثل ما كان يعمل مقيما صحيحا الحدیث(رقم: 2834)۔
وفی الھندیۃ: (ومنها المرض) المريض إذا خاف على نفسه التلف أو ذهاب عضو يفطر بالإجماع، وإن خاف زيادة العلة وامتدادها فكذلك عندنا، وعليه القضاء إذا أفطر كذا في المحيط. ثم معرفة ذلك باجتهاد المريض والاجتهاد غير مجرد الوهم بل هو غلبة ظن عن أمارة أو تجربة أو بإخبار طبيب مسلم غير ظاهر الفسق كذا في فتح القدير الخ (ج 1 ص 207 ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71146کی تصدیق کریں
0     635
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں رمضان تیس روزہ ہونے پر ایک اضافی روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کا شوگر زیادہ ہونے کی وجہ سے روزہ نہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ رکھنے نہ رکھنے کے بارے میں حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • جو عورت حمل سے ہو اس کے لیے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دودھ پلانے والی عورت کے لئے روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کینسر کے مریض کے لئے روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور عید کے لئے رؤیتِ ہلال کا حکم مان کر روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات