خلع

ڈھائی سال سے علیحدہ رہنے والی بیوی پر خلع کے بعد عدت لازم ہوگی؟

فتوی نمبر :
71984
| تاریخ :
2024-03-22
معاملات / احکام طلاق / خلع

ڈھائی سال سے علیحدہ رہنے والی بیوی پر خلع کے بعد عدت لازم ہوگی؟

مجھے اپنے شوہر سے الگ ہوئے 2 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں، اور میں اپنی بیٹی کے ساتھ اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی ہوں، میں ایک اسلامی اسکول میں بھی کام کر رہی ہوں اور پردہ بھی کرتی ہوں، میں نے اپنے شوہر کے رویہ کی وجہ سے عدالت میں خلع کا کیس بھی دائر کیا ہے، میں نے اسے کئی مواقع بھی دیئے لیکن ان سے کوئی امید نہیں ، تو میرا سوال یہ ہے کہ میرا ان سے پچھلے ڈھائی سال سے کوئی رابطہ نہیں ہے کیا مجھے خلع کے بعد عدت گزارنی ہوگی؟ برائے مہربانی اس مسئلہ میں رہنمائی فرمائیں جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ خلع بھی دیگر عقود مالیہ کی طرح ایک عقد ہے جس کے لئے فریقین کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے، چنانچہ سائلہ اگر شوہر کی اجازت و رضامندی کے بغیر عدالت سے خلع کی ڈگری حاصل کرلے تو اس سے شرعاً سائلہ کا نکاح ختم نہ ہوگا، البتہ اگر سائلہ شوہر کی اجازت و رضامندی سے عدالت سے خلع کی ڈگری حاصل کرلے تو اس سے سائلہ پر ایک طلاق بائن واقع ہوگی اور اس دوسری صورت میں اگرچہ سائلہ اڑھائی سال شوہر سے الگ رہی ہو تب بھی خلع کے بعد سائلہ پر عدت گزارنا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی بدائع الصنائع: وأما ركنه فهو الإيجاب والقبول؛ لأنه عقد على الطلاق بعوض فلا تقع الفرقة، ولا يستحق العوض بدون القبول اھ (کتاب الطلاق، ج 3 ، ص 145 ، ط: سعید) ۔
وفی الھدایۃ: وإبتداء العدة في الطلاق عقيب الطلاق وفي الوفاة عقيب الوفاة فإن لم تعلم بالطلاق أو الوفاة حتى مضت مدة العدة فقد انقضت عدتها لأن سبب وجوب العدة الطلاق أو الوفاة فيعتبر ابتداؤها من وقت وجود السبب الخ(کتاب الطلاق،ج2،ص276،ط:دار احیاء التراث)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71984کی تصدیق کریں
0     906
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات