غسل کے بیچ میں ودی، مذی، یا منی نکل جائے تو کیا غسل دوبارہ شروع سے شروع کرنا چاہیے؟
دورانِ غسل مذی یا ودی نکلنے سے تو دوبارہ غسل کرنا لازم نہیں، البتہ اگر فرض غسل کے دوران منی نکل جائے تو ایسی صورت میں اگر دورانِ غسل نکلنے والی منی انزال کے بعد کچھ دیرسونے، چالیس قدم کے بقدر چلنے یا پیشاپ کرنے کے بعد بغیر شہوت کے نکلی ہو، تو ایسی صورت میں دوبارہ غسل کرنا لازم نہ ہوگا،لیکن اگر غسل کے دوران نکلنے والی منی سے قبل سونے، چالیس قدم کے بقدر چلنے یا پیشاپ کرنے کی نوبت نہ آئی ہو، تو ایسی صورت میں غسل کے دوران نکلنے والی منی کے بعد سے دوبارہ غسل کرنا لازم ہوگا۔