احکام عمرہ

احرام پہننےکے بعد اگر سیکورٹی والے عمرہ کرنے نہ دے تو کیا کریں؟

فتوی نمبر :
73351
| تاریخ :
2024-05-23
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

احرام پہننےکے بعد اگر سیکورٹی والے عمرہ کرنے نہ دے تو کیا کریں؟

محترم !میں نے احرام باندھا اور عمرہ کی نیت کی، جب میں جدہ سے مکہ جاتے ہوئے چیک پوسٹ پر پہنچا تو سیکورٹی والے نے حج کی وجہ سے مجھے عمرہ کرنے کہ اجازت نہیں دی اور میں جدہ واپس آگیا، اب مجھے دم ادا کرنا ہوگا یا نہیں؟ اور احرام کےبعد میں نے دعا کی کہ اگر میں کسی پریشانی کی وجہ سے عمرہ نہیں کروں گا ، تو اللہ مجھے معاف فرمائے، براہ ِکرم میری رہنمائی کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اگرعمرہ کی نیت کر کے تلبیہ پڑھ لیا ہو، جس کےبعد انتظامیہ نے اسے عمرہ کی ادائیگی سے روک دیا ہو، تو شرعاً سائل محصر (یعنی عمرے سے روکے جانے والا ) شمار ہوگا ، اور ایسی صورت میں سائل کو احرام سے نکلنے کے لئے از خود یا کسی کے توسط سے حدودِ حرم میں دم دینا لازم ہوگا، چنانچہ اس کی جانب سے حدودِ حرم میں بطورِ دم جانور ذبح کیے جانے کے بعدوہ احرام سے نکل جائے گا،تاہم سائل کے ذمہ آئندہ کے لئے عمرہ کی قضاء بھی لازم ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : ( و علی المعتمر عمرۃ )الخ
و فی الشامیۃ تحت : ( قولہ و علی المعتمر عمرۃ ) أی علی المعتمر إذا حصر قضاء عمرۃ و ھذا فرع تحقق الإحصار عنھا الخ ( باب الإحصار ، ج 2 ، ص 593 ، ط: سعید)۔
و فی التاتارخانیۃ : و إن کان مفردا بالعمرۃ فعلیہ عمرۃ مکانھا الخ ( کتاب الحج ، ج 3 ، ص 635 ، ط: رشیدیۃ)۔
و فی الھدایۃ : و إذا أحصر المحرم بعدو أو أصابہ مرض فمنعہ من المضی جاز لہ التحلل بالھدی الخ ( باب الإحصار ، ج 1 ، ص 437 ، ط: دارالسلام)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
انعام اللہ حمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73351کی تصدیق کریں
1     35
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات