خلع

باہمی رضامندی سے خلع لینے کا طریقہ

فتوی نمبر :
76748
| تاریخ :
2024-07-21
معاملات / احکام طلاق / خلع

باہمی رضامندی سے خلع لینے کا طریقہ

شوہر اگر طلاق نہ دے تو خلع کا شرعی مسئلہ کیا ہے ؟ کافی سال ہو گئے شوہر نے گھر بھیج دیا ، اب نہ طلاق دیتا ہے اور نہ گھر واپس بلا تے ہیں،مجھے اسلام کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اولاً تو سائلہ کو چاہئے کہ خلع اور طلاق وغیرہ کے ذریعےعلیحدگی اختیار کرنے کے بجائے باہمی اختلافات و تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کرے، تاہم اگر کوشش کے باوجود نباہ کی کوئی صورت ممکن نہ ہوسکے، تو ایسی صورت میں سائلہ کیلئے اپنے شوہر سےخلع وغیرہ کے ذریعے علیحدگی اختیار کرنا بھی جائز اور درست ہوگا ۔
جس کا طریقہ یہ ہے کہ سائلہ کسی اسٹامپ پیپر وغیرہ پریہ تحریر لکھے کہ ’’میں حق مہر یا کچھ مال (جو طے ہوجائے) کے عوض اپنے شوہر سے خلع چاہتی ہوں‘‘ اور اس کے بعد شوہر یہ تحریر کرے کہ ’’میں حق مہر کی معافی وغیرہ کے عوض اپنی بیوی کو خلع دیتا ہوں‘‘، اور پھر بہتر یہ ہے کہ اس پر دو مردوں کو گواہ بھی بنادیا جائے، چنانچہ اس طرح کرنے سے سائلہ پر ایک طلاق بائن واقع ہوجائے گی، جس کے بعد عدت گزار کر وہ اپنی مرضی سے کسی بھی جگہ عقدِ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافي احكام القرآن للجصاص: قال أصحابنا إنهما لا يجوز خلعهماإلا يرضى الزوجين فقال أصحابنا ليس للحكمين أن يفرقا إلا برضى الزوجين لأن الحاكم لا يملك ذلك فكيف يملكه الحكمان وإنما الحكمان وكيلان لهما أحدهما وكيل المرأة والآخر وكيل الزوج في الخلع الى قوله) وكيف يجوز للحكمين أن يخلعا بغير رضاه ويخرجا المال عن ملكها .الخ ـ(153/3)۔
وفي بدائع الصنائع: وأما ركنه فهو الإيجاب والقبول لأنه عقد على الطلاق بعوض فلا تقع الفرقة ولا يستحق العوض بدون القبول الخ (145/3)۔
و في التاتارخانية: الخلع عقد يفتقر إلى الايجاب والقبول يثبت الفرقة ويستحق عليها العوض الخ (453/3)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76748کی تصدیق کریں
0     625
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات