خلع

عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

فتوی نمبر :
77658
| تاریخ :
2024-08-25
معاملات / احکام طلاق / خلع

عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

بخدمت جناب مفتی صاحب ، نہایت ادب واحترام کے ساتھ درج ذیل نکات پر شرعی اور قانونی اور اسلامی فتوی جاری فرمادیجئے، یہ کہ عورت نے خلع کی درخواست دائر کی، جبکہ میں بحیثیت شوہر اپنے گھرکو آباد رکھنا چاہتا تھا، لیکن عدالت نے خلع کے احکامات صادر فرمادئیے، نہ تو میری رضامندی پوچھی اور نہ ہی خلع میں میرے دستخط لئے گئے،(2) یہ کہ اسلامی طریقے سے اس طرح کی خلع کے کتنے عرصے بعد اگر دونوں فریقین رضامندی سے رجوع کرنا چاہیں تو اس کی کیا کنڈیشن ہوگی، کیونکہ دوران عدت ہی لڑکی نے اپنے شوہر سے رابطہ شروع کردیا تھا، جبکہ اس کے گھر والے انکار کر رہے ہیں، (3) یہ کہ دوبارہ رجوع کرنے کے لئے ماں باپ یا گھر والوں کی رضامندی ضروری ہے یا پھر شرعی طور پر رجوع کیا جاسکتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے، جس کی درستگی کے لئے فریقین کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے، لہٰذا اگر سائل یا اس کی جانب سے مقرر کردہ وکیل نے واقعۃً خلع کے کاغذات پر نہ دستخط کیے ہوں ، اور نہ ہی اس پر رضامندی کا اظہار کیا ہو تو ایسی صورت میں عدالت کی جانب سے جاری کردہ یکطرفہ خلع کی ڈگری سے چونکہ میاں بیوی کا نکاح ختم نہیں ہوا ، بلکہ بدستور برقرار ہے ، اس لئے میاں بیوی بغیر تجدیدِ نکاح کیے حسبِ سابق ساتھ زندگی بسر کرسکتے ہیں ، جبکہ سائل کے گھر والوں کا انکار کرنا اور بیوی کو شوہر کے ساتھ گھر بسانے نہ دینا شرعاً ناجائز ہے ، جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار بھی ہورہے ہیں ، جس پر انہیں بصدقِ دل توبہ و استغفار کرتے ہوئے میاں بیوی کے درمیان رکاوٹ بننے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی احکام القرآن للجصاص: قال أصحابنا: إنهما لا يجوز خلعهما إلا برضى الزوجين, فقال أصحابنا: ليس للحكمين أن يفرقا إلا برضى الزوجين; لأن الحاكم لا يملك ذلك فكيف يملكه الحكمان؟ وإنما الحكمان وكيلان لهما أحدهما وكيل المرأة والآخر وكيل الزوج في الخلع(الی قولہ) وكيف يجوز للحكمين أن يخلعا بغير رضاه ويخرجا المال عن ملكها الخ ( ج2 ص 239 مطلب البیان من اللہ تعالی علی وجہین ط العلمیہ)۔
وفی بدائع الصنائع: ولأبي حنيفة أن الخلع في معنى المبارأة؛ لأن المبارأة مفاعلة من البراءة والإبراء إسقاط فكان إسقاطا من كل واحد من الزوجين الحقوق المتعلقة بالعقد المتنازع فيه كالمتخاصمين في الديون الخ ( ج 1 ص 151 فصل وأما حکم الخلع ط سعید)۔
وفی الھدایۃ: وإذا تشاق الزوجان وخافا أن لا يقيما حدود الله فلا بأس بأن تفتدي نفسها منه بمال يخلعها به(باب الخلع ج 2 ص96 ط: انعامیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77658کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات