آداب و احکام صحبت

کیا بیوی سے زبردستی ہمبستری کرنا میریٹل ریپ شمار ہوگا؟

فتوی نمبر :
77717
| تاریخ :
2024-08-27
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / آداب و احکام صحبت

کیا بیوی سے زبردستی ہمبستری کرنا میریٹل ریپ شمار ہوگا؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ! آج کل میریٹل ریپ کی اصطلاح کا استعمال عام ہے ۔جس سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ اپنی منکوحہ کی اجازت کے بغیر یا مرضی کے بغیر ہمبستری کرنا بھی ریپ (زنا بالجبر)ہی کی ایک صورت ہے۔اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نکاح کے بعد شوہر کو اپنی بیوی سے ہمبستری کا پورا حق حاصل ہے، بیوی کے لیے شوہر کے مطالبہ پربلاعذرِ شرعی (جیسے حیض، نفاس یا بیماری) انکار کرنا شرعاًجائز نہیں، بلکہ یہ شوہر کی نافرمانی میں شمار ہوگا، لہٰذا بیوی کی مرضی کے بغیر اس کے ساتھ ہمبستری کو’’زنا بالجبر‘‘ یا ’’ریپ‘‘نہیں کہا جاسکتا، البتہ شوہر پربھی لازم ہے کہ وہ بیوی کی صحت، طبیعت اور مناسب وقت کا لحاظ رکھے، اور ازدواجی تعلق اس طرح قائم نہ کرے کہ جس سے دونوں کے درمیان نفرت اور دوری پیدا ہو، چنانچہ شوہراگر اس معاملے میں بے جاسختی کرے گا تو عند اللہ گناہ گار ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

لما فی التنزیل العزیز: ﴿وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ﴾(النساء: 19)
وفی صحیح البخاری: إذا دعا الرجل امرأته إلى فراشه فأبت فبات غضبان عليها لعنتها الملائكة حتى تصبح(رقم: 3237)
وفی الدرالمختار: ولو تضررت من كثرة جماعه لم تجز الزيادة على قدر طاقتها، والرأي في تعيين المقدار للقاضي بما يظن طاقتها نهر بحثا(3 /203)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77717کی تصدیق کریں
0     18
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سہاگ رات -ہمبستری کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 23
  • بیوی کے ساتھ غیر فطری عمل کرنے والا ملعون ہے

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 1
  • کیامباشرت اور صحبت میں میاں بیوی کو ہرطرح چھوٹ حاصل ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 2
  • ہمبستری سے قبل پڑھنے کی دعا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کے ساتھ غیرفطرعمل پر وعید کی وضاحت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • کیامیاں بیوی کے ہمبستری نہ کرنے سے نکاح پر کوئی فرق پڑتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 0
  • کنڈوم کے استعمال سے کیا بیوی پر غسل واجب ہوتا ہے ؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 5
  • بیوی کے پچھلے راستے میں دخول کے بغیر استمتاع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 3
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ چومنے(oralsex)کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • اگر ہمبستری کرتے وقت کپڑا وغیرہ حائل ہو تو غسل لازم ہوگا یانہیں؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • حالتِ حیض میں بیوی کی پچھلی شرمگاہ سے دخول کے بغیر فائدہ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا اپنے شوہر کی منی پینے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • ماہواری کے ایام ، عادت کے مطابق ، پورے ہونے پر ،غسل کے بعد بیوی سے ہمبستری کی اور پھر خون آنا شروع ہوگیا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • شوہر کا بیوی کے پستان منہ میں لینا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • بیوی کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • دوران مباشرت بیوی کی شرمگاہ پر ہاتھ رکھ کر اسے مسلنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو ہاتھ لگانا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا ہمبستری پر راضی نہ ہونے کی صورت میں تہہ بند کے اوپر سے مباشرت کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • دودھ پیتے بچہ کی وجہ سے بیوی کی پچھلی شرمگاہ میں ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • حیض کے ایام میں کنڈم لگاکر ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • ماہواری کے غسل سے پہلے ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • بیوی سے پچھلے مقام میں دخول کے بغیر تلذذ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • شوہر کے نامرد ہونے کی وجہ سے مصنوعی آلہ استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا دودھ پینے وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • مصنوعی آلہ تناسل کے ذریعہ پیچھے کے راستہ سے ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
Related Topics متعلقه موضوعات