خلع

شوہر کی رضامندی کے بغیر لی گئی خلع کی ڈگری کا حکم

فتوی نمبر :
77748
| تاریخ :
2024-08-29
معاملات / احکام طلاق / خلع

شوہر کی رضامندی کے بغیر لی گئی خلع کی ڈگری کا حکم

گزارش ہے کہ میری شادی جون 2006 میں انجام قرار پائی تھی، اور میری منکوحہ سے میرے درج ذیل تین بچے ہیں(1) بیٹی رومیہ (2) بیٹا عبدالرحمن (3) بیٹی عروج ۔ میری ازدواجی زندگی کے تقریبا16 سال ہم میاں بیوی ایک ساتھ رہے ۔ تقریبا دو سال قبل جون 2022 میں میری زوجہ گھر کے کسی فرد کو بتائے بغیر بڑی بیٹی رومیہ کو ساتھ لے کر گھر سے چلی گئی اور بیٹے کو جو کہ ذہنی معذور ہے اس کو چھوڑ گئی، جبکہ دوسری بیٹی عروج سب سے چھوٹی والی فوت ہو چکی ہے، گھر چھوڑنے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ پہلے پہل ایبٹ آباد میں مقیم اپنی بہن کے گھر گئی، بعد ازا وہ اپنے گاؤں واقع بٹہ موڑی ، ضلع بٹگرام اپنے میکے چلی گئی ۔ گزشتہ دو سالوں میں ہم نے متعدد جر گوں کے تحت افہام و تفیہم سے مسئلے کو حل کرنے کی لا تعداد کوشش کی ، جو کہ بار آور ثابت نہ ہو سکی، اب حال ہی میں انہوں نے ہمیں آ گاہ کیا کہ لڑکی نے کورٹ سے خلع کی ڈگری حاصل کی ہے ، جبکہ کورٹ کے کسی بھی معاملے کا مجھے کوئی علم نہیں ہے، اور نہ ہی آج تک مجھے کورٹ کی طرف سے کوئی نوٹس ملا ہے اور نہ ہی فیصلے سے مجھے آگاہ کیا ہے ،چنانچہ عرض یہ ہے کہ کیا کورٹ کے اس یکطرفہ فیصلے سے طلاق واقع ہو گئی یا نہیں؟ از راہ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں ۔ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے ،جس کے لئے فریقین کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے، جو عموماً یکطرفہ عدالتی خلع میں مفقود ہوتا ہے ، لہذا سائل کی بیوی نے اگر سائل یا اسکے مقرر کردہ وکیل کی اجازت و رضامندی کے بغیر یکطرفہ طور پر خلع کی ڈگری حاصل کی ہو تو اس یکطرفہ خلع کی ڈگری سے شرعاً سائل کا نکاح ختم نہیں ہوا، بلکہ وہ بدستور بر قرار ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في احكام القرآن للجصاص: قال أصحابنا إنهما لا يجوز خلعهما إلا برضى الزوجين فقال أصحابنا ليس للحكمين أن يفرقا إلا برضى الزوجين لأن الحاكم لا يملك ذلك فكيف يملكه الحكمان وإنما الحكمان وكيلان لهما أحدهما وكيل المرأة والآخر وكيل الزوج في الخلع (إلى قوله) وكيف يجوز للحكمين أن يخلعا بغير رضاه ويخرجا المال عن ملكها اھ ( 3/ 153) ۔
وفي التاتارخانية: الخلع عقد يفتقر الى الايجاب والقبول يثبت الفرقةويستحق عليها العوض اھ (3/ 453)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77748کی تصدیق کریں
0     771
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات