خلع

کیاعدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری سے نکاح ختم ہوجاتا ہے ؟

فتوی نمبر :
78418
| تاریخ :
2024-10-03
معاملات / احکام طلاق / خلع

کیاعدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری سے نکاح ختم ہوجاتا ہے ؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں،تقریبا ایک سال قبل کچھ گھریلو ناچاقی کی بنیاد پر میری بیوی اپنے میکے چلی گئی،اور پھر میری بیوی نے عدالت میں خلع کا کیس دائر کیا،اور عدالت نے مجھے دو تین بار سمن بھی بھیجا، لیکن نہ میں حاضر ہوا اور نہ ہی میری طرف سے کوئی وکیل عدالت میں حاضر ہوا،پھر عدالت نے میری بیوی کو یکطرفہ طور پر خلع کی ڈگری جاری کردی،عدالتی خلع کے حکم کی کاپی منسلک ہے،براہ کرم مجھے بتائیں کہ اس طرح خلع ہوتی ہے یا نہیں؟کیا میری بیوی اب بھی میرے نکاح میں ہے یا نہیں؟براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقود مالیہ کی طرح ایک عقد ہے ، جس کی صحت کے لئے فریقین کی باہمی رضامندی اور با قاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے ، جبکہ عدالتی یک طرفہ خلع میں عموماً یہ شرط مفقود ہونے کی وجہ سے ایسی ڈگری شرعا معتبر نہیں ہوتی، بلکہ اس ڈگری کے جاری ہو جانے کے باوجود نکاح بدستور قائم رہتا ہے لہذا صورت ِمسئولہ میں سائل یا اس کے وکیل کی رضامندی اور ان کے عدالت میں حاضر ہوئے بغیرعدالت نےجو ڈگری جاری کی ہے تواس یکطرفہ خلع کی ڈگری کا شرعاً کوئی اعتبار نہیں،بلکہ اس کے باوجود دونوں کا نکاح برقرار ہے،لہذا دونوں حسبِ سابق ساتھ رہ سکتے ہیں،جبکہ سائل کی بیوی کے لئے مذکور ڈگری کو بنیاد بنا کر کسی دوسرے مرد سے نکاح کرنا بھی شرعاً جائز نہیں، بلکہ گناہ کبیرہ ہے جس سے بہرصورت احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی احکام القران للجصاص: قال انھما لایجوز خلعھما الا برضی الزوجین فقال اصحابنا لیس للحکمین أن یفرقا الا برضی الزوجین لأن الحاکم لایملک ذلک فکیف یملکہ الحکمان و انما الحکمان وکیلان لھما أحدھما وکیل المرأۃ و الآخر وکیل الزوج فی الخلع (الی قولہ) و کیف یجوز للحکمین أن یخلعھما بغیر رضاہ و یخرج المال عن ملکھا اھ (ج 3 ، ص 153 ، ط: سھیل اکیڈمی)۔
و فی التاتارخانیۃ: الخلع وقد یفتقر الی الایجاب و القبول یثبت الفرقۃ و یستحق علیھا العوض اھ ( کتاب الخلع ، ج3 ، ص 453 ، ط: ادارۃ القرآن) ۔
وفی بدائع الصنائع: وأما ركنه فهو الإيجاب والقبول؛ لأنه عقد على الطلاق بعوض فلا تقع الفرقة، ولا يستحق العوض بدون القبول اھ (کتاب الطلاق، ج 3 ، ص 145 ، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78418کی تصدیق کریں
0     852
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات