خلع

عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

فتوی نمبر :
79200
| تاریخ :
2024-11-08
معاملات / احکام طلاق / خلع

عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

السلام علیکم۔ میری بہن ایک محنت کش عورت ہے اور اس کی شادی 2 سال قبل ہوئی تھی اور اس کے نکاح کے بعد اس کے شوہر نے رخصتی کے مقصد کے لیے ہمارے خاندان سے 10 لاکھ مانگے۔ پیسے کی لالچ کو بھانپ کر میری بہن نے خلع کے لیے درخواست دی۔ عدالت میں اس کا شوہر حاضر ہوتا ہے اور معافی کی درخواست کرتا ہے اور موقع مانگتا ہے اور اپنے حقوق پورے کرنے کا وعدہ کرتا ہے اور اس نے رضامندی کے کاغذ پر دستخط کیے کہ اگر وہ متفقہ بنیادی حقوق کو پورا نہیں کرتا تو وہ خلع لے سکتی ہے۔ میری بہن نے اتفاق کیا اور اسے درست کرنے کا موقع دیا۔ لیکن پھر رخصتی کے بعد بھی وہ وہی رہا اور اس کا بنیادی حق پورا نہیں کیا اور مسلسل اس سے اپنی بنیادی ضروریات کے مطابق خود ادائیگی کرنے کو کہتا رہا۔ میری بہن نے پھر فیملی کورٹ سے رجوع کیا اور خلع کی درخواست دی۔ ایک عمل کے دوران عدالت نے اسے کئی سماعتوں کے لیے بلایا لیکن وہ پیش نہیں ہوا اور جب ہم نے خلع کی رضامندی کے لیے اس سے رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ میں تمہیں خلع یا طلاق نہیں دوں گا اور مرتے دم تک تمہیں درمیان میں لٹکا دوں گا۔ اس کے علاوہ اس نے میری بہن کو اغوا کیا اور اسے کئی طرح سے ہراساں کیا اور اس کے لیے ہم نے پولیس کے تحفظ کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی۔ اسے پوری طرح معلوم ہے کہ میری بہن خلع لینا چاہتی ہے اور وہ بھی کسی بات پر مذاکرات کرنے کو تیار نہیں۔ اس نے حق مہر اس لیے نہیں دیا کہ حق مہر نکاح کے وقت غیر معجل کا فیصلہ کیا گیا تھا اور ابھی تک نہیں ملا۔ یہ عدالت میں بھی دستاویزی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے مسلم میرج ایکٹ 1939 کے تحت نکاح کو تحلیل کر دیا۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ کیا یہ خلع اسلام میں جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہوکہ سائل کی بہن کا شوہراپنی بیوی کے بنیادی حقوق وغیرہ کی ادائیگی نہ کرتاہو، تواس کا یہ عمل شرعا ً درست نہیں، جس کی وجہ سے وہ گناہ گار ہو رہا ہے، اس پرلازم ہے کہ وہ اپنے مذکورطرزعمل سے اجتناب کرتے ہوئےاپنی بیوی کے شرعی حقوق کی ادائیگی کرے ،البتہ جہاں تک سائل کی بہن کامذکورعذرکی بناء پر خلع لینے کا تعلق ہے ،تو واضح ہو کہ خلع کے متحقق ہونے کیلئے فریقین کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے ،جو عموماً یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری میں مفقود ہوتا ہے ،لہذا اگر سائل کی بہن نے عدالت سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کی ہو ،(جیساکہ سوال سے واضح ہورہاہے)اور شوہر نےخلع کے کاغذات پر دستخط کرکے رضامندی کا اظہار نہ کیا ہو تو شرعاً یہ خلع معتبر نہیں بلکہ دونوں کا نکاح حسب سابق برقرار ہے ، لہذاسائل اوراس کی بہن کواس معاملہ میں جلد بازی سے کام لینے کی بجائے باہمی اختلافات و تنازعات کو خاندان کے بااثرافرادکے ساتھ مل کرحل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، تاہم اگر کوشش کے باوجود نباہ کی کوئی صورت ممکن نہ ہوسکےاور شوہر بیوی کے حقوق کی ادائیگی پرتیارنہ ہو تو عدالتی خلع کاراستہ اختیارکرنے کی بجائےانھیں خاندان کے با اثر افرادہی کے ذریعے اس سے طلاق پرمجبورکرکےاس سےچھٹکاراحاصل کیاجاسکتاہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في احكام القرآن للجصاص: قال أصحابنا إنهما لا يجوز خلعهما إلا برضى الزوجين فقال أصحابنا ليس للحكمين أن يفرقا إلا برضى الزوجين لأن الحاكم لا
يملك ذلك فكيف يمكه الحكمان وإنما الحكمان وكيلان لهما أحدهما وكيل المرأة والأخروكيل الزوج في الخلع (الى قوله) وكيف يجوز للحكمين أن يخلعا بغير رضاه ويخر جا المال من ملكها اھ ( ج 3 ص (153).
وفي التاتارخانية: الخلع عقد يفتقر الى الايجاب والقبول يثبت الفرقة ويستحق عليها العوض .... الخ ( ج 3 ص 453) –

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79200کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات