محترم مفتی صاحب السلام علیکم! جناب عالی میں درج ذیل نکات کا قران پاک اور احادیث نبوی ﷺ کی روشنی میں مکمل وضاحت اور ان کی تعریف و تشریح (Defination) کا طلب گار ہوں، امید ہے کہ آپ میری رہنمائی فرمائینگے :۔
ا:سود (۲) :تکافل کی مکمل وضاحت کے ساتھ تعریف (۳): منافع فائدہ یا بونس (۴) جرمانہ یا سروس چارج۔
اس سلسلہ میں اگر سائل درج ذیل چند مستند و معتمد رسائل کا مطالعہ بالاستیعاب کرلے، تو اُمید ہے کہ اسے مطلوبہ تمام سوالات کے حل کے ساتھ ساتھ مزید بھی بہت معلومات حاصل ہونگی ۔ وہ رسائل یہ ہیں:
۱:’’مسئلہ سود‘‘ مصنفہ مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع ؒ (2) ’’اسلام اور جدید معیشت و تجارت‘‘ مصنفہ مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتهم العالیہ (3) ’’تکافل کی شرعی حیثیت‘‘مروجہ انشورنس کا جائز متبادل مصنفہ ڈاکٹر مولانا عصمت الله۔ واللہ أعلم بالصواب!
مسجد میں فضائلِ اعمال کی تعلیم اور درسِ قرآ ن کے سلسلے میں تقابل و ٹکراؤ کی فضا بنانا
یونیکوڈ متفرقات 0