خلع

شوہر کے دستخطوں کے ساتھ عدالتی خلع کا حکم

فتوی نمبر :
82111
| تاریخ :
2025-04-18
معاملات / احکام طلاق / خلع

شوہر کے دستخطوں کے ساتھ عدالتی خلع کا حکم

میرا نکاح 2007 میں ہوا مگر رخصتی نہیں ہوئی ۔اور پھر اس لڑکے نے اپنا آپ دکھایا جسکی وجہ سے ہمیں یہ صاف معلوم ہو گیا کہ شادی کے بعد بھی نباہ نہیں ہو گا ۔اس نے مجھے اتنا ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا، بدنام کیا ،مجھے میرے گھر والوں کواتنی تکلیف دی ۔کہ میں سوچ سوچ کر بیمار ہو گئی ۔آج تک اس خوف مبتلا ہو ں اور خواب میں بھی اسکو دیکھ لوں تو کئی دن تک میں پریشان رہتی ہوں میں اسکی تکلیف آج تک کاٹ رہی ہوں اور کسی مرد پر اعتبار نہیں کر پا رہی . اور اس لیے 2009 میں ہم نے اس سے اور اسکی فیملی سے خلع کا مطالبہ کیا مگر وہ نہ مانے۔ پھر ہم نے عدالت میں تنسیخ نکاح براۓ خلع بعوض حق مہر کا کیس کر دیا۔آخری پیشی سے پہلے ہی ہمارے وکیل نے حق مہر کی واپسی کا کہا تو ہم نے شرعی حق مہر واپس بھیج دیا۔جو انہوں نے لے لیا۔آخری پیشی پر وہ لڑکا اور اسکے گھر والے آۓ۔جج نے ہم دونوں کے بیان قلمبند کروائے ۔اس لڑکے نے کہا کے میں گھر بسانا چاہتا ہوں اور بیوی کی ہر جائز شرط مانوں گا ۔میں نے کہا کہ اس نے مجھے اور میری فیملی کو اتنا ذلیل بدنام کیا ہےکہ ہم لوگوں میں منہ نہیں دکھا سکتے۔مجھے اس سے نفرت ہے اور میں اس کی ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔( اللہ کو معلوم ہے کہ میں نے اس پر جو الزام لگایا وہ سچ تھا اور اگر میں اس کے ساتھ مزید رہتی تو میں یقینا ذہنی مریضہ بن جاتی۔)۔میں نے کہا مجھے خلع چاہئیے ۔جج نے اس سے پوچھا کہ کیا حق مہر واپس کر دیا گیا ہے آ پ کواس نے کہا کہ ہاں ۔پھر جج نے باری باری ہم دونوں سے بیانات کے جو خلع کے کاغذات تھے ان پر دستخط کر ائے ۔اس لڑکے نے بھی شور کیے بنا دستخط کر دیئے ۔پھر جج نے فیصلہ میرے حق میں دیا اور مجھے خلع کی ڈگری جاری کرکے دستخط اور عدالتی مہریں لگا دی اور اس پر بھی حق مہر کی رقم اور اسکی واپسی کا لکھ دیا۔پھر ہمیں 90 دن کا وقت دیا مصالحت کے لیے ۔اور کاغذات مصالحتی کمیٹی میں بھیج دیے۔مگر میں نے مصالحت نہیں کی ۔پھر کمیٹی نے 90 دن بعد مصالحت کی ناکامی اور طلاق/ خلع مؤثر ہونے کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا
پھر 3.۔4ماہ بعد اس لڑکے نے مجھے خط لکھا اور اس میں معذرت کے بعد 4 جگہ یہ لکھا کہ۔۔۔اللہ سے دعا ہے کہ آپکو اچھا زندگی کا ہمسفر ملے۔۔زندگی میں کبھی رابطہ نہیں کروں گا آخری بار اپنی سوچ سے آگاہ کر رہا ہوں۔اللہ آپکو زندگی کا ہمسفر ایسا دے جو آپکو خوشیاں دے۔(جب کورٹ میں کیس تھا میں ایک بات چاہتا تھا آپ میرے سامنے آ کر کہہ دو میں اس وقت ہی آ پ سے رشتہ توڑ لوں گا۔## ( میں نے کورٹ میں اسی وقت کہہ دیا تھا کہ مجے نفرت ہے مجھے خلع چاہیے اور پھر ہم دونوں سے دستخط بھی کروائے گئے تھے)
براۓ کرم مجھے واضح فتویٰ دیں کہ میری خلع ہو گئ یہے کہ نہیں ؟کیونکہ کئی مسالک میں عدالتی خلع کو نہیں مانا جاتا۔اورمجھے جب سے معلوم ہوا ہے میں پریشان ہوں۔کیا میں اب دوسرا نکاح کر سکتی ہوں کہ نہیں ۔میں نے ابھی دوبارہ نکاح نہیں کیا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے عدالتی خلع کی ڈگری ارسال نہیں کی جس کو دیکھ کر کوئی حتمی جواب دیا جاتا ، تاہم چونکہ خلع بھی دیگر عقود مالیہ کی طرح ایک عقد ہے جس کے لئے فریقین کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے لہذا اگر واقعۃً سائلہ کے شوہر نے جج صاحب کے کہنے پر خلع کے کاغذات پر دستخط کرکے اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہو جیسا کہ سوال میں مذکور ہے ، تو ایسی صورت میں خلع شرعاً درست منعقد ہوچکی ہے جس کے نتیجہ میں سائلہ پر ایک طلاقِ بائن واقع ہوکر دونوں کا نکاح ختم ہوچکا ہے اور سائلہ عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ، جبکہ اگر سوال کی نوعیت کچھ اور ہو تو پھر مکمل وضاحت اور عدالتی خلع کی ڈگری ارسال کرکے دوبارہ حکم شرعی معلوم کیا جاسکتا ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی بدائع الصنائع :"وأما ركنه فهو الإيجاب والقبول؛ لأنه عقد على الطلاق بعوض فلاتقع الفرقة، ولايستحق العوض بدون القبول". (۳/۱۴۵، سعید)
و فی الشامیۃ : (قوله: و شرطه كالطلاق) و هو أهلية الزوج و كون المرأة محلا للطلاق منجزا، أو معلقا على الملك و أما ركنه فهو كما في البدائع: إذا كان بعوض الإيجاب و القبول لأنه عقد على الطلاق بعوض، فلا تقع الفرقة، و لا يستحق العوض بدون القبول،اھ(3/441)



واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82111کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 2
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 2
  • ازدواجی حقوق ادا نہ کرنے کی وجہ سے شوہر سے خلع لینا

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات