خلع

عورت کا اپنے شوہر سے بلاوجہ خلع لینے کا حکم

فتوی نمبر :
84478
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / خلع

عورت کا اپنے شوہر سے بلاوجہ خلع لینے کا حکم

بسم الله الرحمن الرحیم!
کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ خلع کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اور اس کی شرائط کیا ہیں؟ کون سی شرائط ہیں ،جن کی وجہ سے عورت عدالت سے خلع لے سکتی ہے؟ میری بیوی نے ایک ماہ پہلے عدالت میں خلع کا دعوی دائر کیا ،اس میں اس نے لکھا کہ یہ مجھے نان نفقہ نہیں دیتا، میرا بچیوں کا جامعہ ہے 9 سال تک تقریباً کرائے کی بلڈنگ میں رہا، 2016 میں اللہ نے مہربانی کی دونوں میاں بیوی کی محنت کوشش اور دعاؤں سے اپنی جگہ لی، اور تعمیر کے معاملے میں ابھی 2019 تک میں نے مزدور، مستری، خادم، چوکیدار، اور مستریوں مزدوروں کو لے آنا اور لے کر جانا، اور خود مستری مزدور بن کر مصالحہ بنانا اینٹوں کو تر کرنا وغیرہ، اس کے بدلے میں حق الخدمت کے طور پے میں نے اپنی بیوی کو اجازت دی کہ جامعہ کے پیسوں میں سے 15000 بچوں کا خرچہ میری طرف سے لے لیا کرو، اور جامعہ کے اندر کے معاملات بیوی کرتی ہے ،اور باہر کے معاملات میں خود کرتا ہوں، وہ خود بھی اپنی حق الخدمت لیتی ہے، کیا یہ میری طرف سے نان نفقہ ادا ہو رہا ہے کہ نہیں؟
دوسری بات یہ کہ میری بیوی کا کہنا ہے کہ میں اکیلے آزاد رہ کر آزادی کے ساتھ بنات کا جامعہ چلانا چاہتی ہوں، میرا خاوند مجھے روک ٹوک کرتا ہے ،اور ڈانٹ ڈپٹ کرتا ہے، اس کو سمجھایا کہ آپ اپنے حقوق معاف کروا کر خلع نہ لو،بچوں کی خاطر تو وہ کہتی ہے کہ میں ساری زندگی لٹک کر اس مرد کے ساتھ نہیں رہ سکتی ، اصل بات اللہ ہی جانتا ہے کہ وہ کیا ہے، اس سے بار بار ا جازت لینا پڑتی ہے ،مجھ سے یہ سب کچھ نہیں ہو سکتا وغیرہ وغیرہ، کیا یہ خلع کے جواز کی وجہ بن سکتی ہے؟
تیسری بات یہ ہے کہ میں اپنی بیوی کو اپنے بہنوں اور پھو پھی زاد، ماموں زاد وغیرہ سے پردے کا کہتا ہوں، تو وہ آگے سے لڑتی ہے جھگڑتی ہے کہ آپ مجھ پے شک کرتے ہیں، اور کہتی ہے کہ آپ بری الذمہ ہو گئے ہیں، اب آپ کو گناہ نہیں ملے گا، میں جو کرتی ہوں اچھی نیت سے کرتی ہوں، میرے صرف 3 بہنوئی کے علاوہ کسی سے پردہ نہیں کرتی ، اور یہ بات بیوی بھی مانتی ہے کہ میں پردہ نہیں کرتی تو کیا یہ جواز بنا کر بیوی خلع لے سکتی ہیں۔
چوتھی بات اس کو میں نے 13 سال میں صرف ایک دفعہ 2007 میں مارا، اس کے بدلے اس نے مجھے اپنے ابو سے اتنا مروایا کہ میرے سر سے خون نکلنے لگ گیا اور میری بیوی اور بیٹی سامنے دیکھ رہی تھی اس کے علاوہ صرف دو دفعہ دوتھپڑ مارے ہیں تو عدالت میں اس قسم کی با تیں بنا کروہ خلع لے سکتی ہے یا نہیں؟
پانچویں بات کہ ہمارے حضرت نے ایک مرتبہ ہماری لڑائی ہوئی تو انہوں نے ہمیں اکیلے میں بیٹھا کر ہمارا برکت کے لیے نکاح پڑھا دیا اور انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ روپیہ مہر ہے میں نے کہا کہ 10 ہزار , تو ایسی صورت میں حق مہر کی شرعی اور عدالتی حیثیت کیا ہے؟
چھٹی بات جو خلع لینے کی وہ لوگوں کو بتاتی ہے کہ اس جامعہ میں زیادہ پیسہ میرے ذریعے سے لگا ہے اور وہ زکواۃ صدقات کا پیسہ ہے، یہ جگہ میرے نام کراؤ آپ پہ مجھے اعتماد نہیں، کل قیامت کو میں نے اللہ کو حساب دینا ہے، اس کے بعد میرے خلاف میرے مکان کا اور خلع کادعوی دائر کر دیا، وغیرہ وغیرہ تو آیا اس صورت میں بھی خلع ہو سکتی ہے؟ مہربانی فرما کر اللہ کی رضا کے لئے میری راہ نمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو ،اس میں کسی طرح غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو، بایں طور کہ سائل کی بیوی سائل کے مناسب روک ٹوک ، نا محرم رشتہ داروں کے سامنے بے پردہ آنے سے روکنے اور مذکور جامعہ اپنے نام کروانے کا مطالبہ کرنے کی وجہ سے خلع کا مطالبہ کرتی ہو تو مذکور وجوہات کی بناء پر خلع یا طلاق کا مطالبہ کرنا درست نہیں، بلکہ ایسی عورت کے بارے میں احادیث میں سخت و عیدیں وارد ہوئی ہے ،جو بلا کسی عذرِ شرعی کے اپنے شوہر سے علیحدگی کا مطالبہ کرے، چنانچہ ایک روایت میں ہے کہ ایسی عورت جنت کی خوشبو بھی نہیں سونگھ سکے گی، لہذا سائل کی بیوی کو چاہیئے کہ بلا وجہ شوہر کو پریشان کر کے عذابِ الہی کی مستحق نہ بنے۔
جبکہ خلع بھی دیگر عقود مالیہ کی طرح ایک عقد ہے ، جس کی صحت کے لیے فریقین کی باہمی رضامندی اور با قاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے ، جبکہ مروجہ یکطرفہ عدالتی ڈگریوں میں عموماً یہ شرط مفقود ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ایسی ڈگری کے جاری ہو جانے کے باوجود نکاح ختم نہیں ہوتا، اس لیے اگر سائل یا اس کی طرف سے مقرردہ وکیل خلع پر رضامندی ظاہر نہ کرے ، اور عدالت سائل کی اجازت ورضامندی کے بغیر یک طرفہ طور پر خلع کی ڈگری جاری کر دے تو اس یکطرفہ عدالتی فیصلہ سے دونوں کے نکاح پر شرعا کوئی اثر نہیں پڑے گا ، بلکہ وہ بدستور قائم رہے گا ، اور اسے اس یکطرفہ عدالتی خلع کو بنیاد بنا کر سائل کی بیوی کے لیے کسی دوسرے شخص سے نکاح کرنا بھی جائز نہ ہو گا، اس لئے سائل اور اس کی بیوی پر لازم ہے کر گھر کو خراب کرنے کے بجائے اس کو آباد کرنے کی کوشش کریں، اگر باہمی گفت و شنید سے معاملہ حل نہ ہو سکے تو برادری کے بڑوں کو بیچ میں ڈال کر اس معاملہ کو حل کر اسکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في قوله تعالى: {وَإِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَابْعَثُوا حَكَمًا مِنْ أَهْلِهِ وَحَكَمًا مِنْ أَهْلِهَا إِنْ يُرِيدَا إِصْلَاحًا يُوَفِّقِ اللَّهُ بَيْنَهُمَا إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا خَبِيرًا } [النساء: 35]
و في سنن ابن ماجه؛ عن ثوبان، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أيما امرأة سألت زوجها الطلاق في غير ما بأس، فحرام عليها رائحة الجنة» (1/ 662)
و في المبسوط للسرخسي: (قال): والخلع جائز عند السلطان وغيره؛ لأنه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود، وهو بمنزلة الطلاق بعوض، وللزوج ولاية إيقاع الطلاق، ولها ولاية التزام العوض، فلا معنى لاشتراط حضرة السلطان في هذا العقد. (6/ 173)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84478کی تصدیق کریں
0     568
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات