خلع

کیا خلع کے بعد بغیر حلالہ شرعیہ کے میاں بیوی ساتھ رہ سکتے ہیں؟

فتوی نمبر :
85938
| تاریخ :
2025-09-07
معاملات / احکام طلاق / خلع

کیا خلع کے بعد بغیر حلالہ شرعیہ کے میاں بیوی ساتھ رہ سکتے ہیں؟

خلع کے بعد کیا اسی عورت سے نکاح کی گنجائش موجود ہے ؟ کیا جیسا کہ حنفی مسلک میں تین طلاق کے بعد دوبارہ نکاح اسی صورت میں ہوگا تاوقتیکہ کہ متعلقہ عورت کی اپنے دوسرے شوہر سے بھی طلاق ہو چکی ہو یا دوبارہ نکاح کے بعد بیوہ ہو چکی ہو ۔ کیا یہی شرائط خلع کے ذریعے علیحدگی پر بھی لاگو ہوں گی ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے ،جس کے لئے فریقین کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے،لہذا اگر میاں بیوی کے درمیان باہمی رضامندی سے خلع ہو جائے ،تو اس خلع سے بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہو کر دونوں کا نکاح ختم ہو جاتا ہے، جس کے بعد دوبارہ ایک ساتھ رہنے پراگر وہ دونوں باہم رضامند ہو جائیں، تو ایسی صورت میں باقاعدہ گواہان کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ با ضابطہ ایجاب و قبول کرتے ہوئے تجدید نکاح کر کے ساتھ رہ سکتے ہیں، لیکن اس تجدید نکاح کے بعد شوہر کے پاس فقط دو طلاقوں کا اختیار باقی رہے گا،چنانچہ جب کبھی وہ مزید دو طلاقیں بھی دے دے گا، تو اس سے بیوی پر مجموعی طور پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو جائے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (و) حکمہ أن (الواقع بہ) ولو بلا مال (وبالطلاق) الصریح (علی مال طلاق بائن) الخ۔ (کتاب الطلاق، باب الخلع، ج:5،ص:93،ط:رشیدیۃ)۔
وفی الدر المختار: (قوله: و شرطه كالطلاق) و هو أهلية الزوج و كون المرأة محلا للطلاق منجزا، أو معلقا على الملك وأما ركنه فهو كما في البدائع: إذا كان بعوض الإيجاب والقبول لأنه عقد على الطلاق بعوض، فلا تقع الفرقة، ولا يستحق العوض بدون القبول الخ۔(کتاب الطلاق،باب الخلع،ج:3،ص:441،ط:سعید)۔
وفی الفتاوی الھندیہ: إذا كان الطلاق بائناً دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها الخ۔ (كتاب الطلاق، الباب السادس ج:1، ص: 473، ط: دار الفكر)۔
و في بدائع الصنائع : و أما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك ، و زوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر ؛ لقوله عز وجل فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره ، وسواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدة الخ۔ (فصل وأما حكم البائن،ج: 3،ص:187،ط: سعيد)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85938کی تصدیق کریں
0     22
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 2
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 2
  • ازدواجی حقوق ادا نہ کرنے کی وجہ سے شوہر سے خلع لینا

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات