منتخب نام

زیان نام رکھنا کیساہے

فتوی نمبر :
88935
| تاریخ :
2025-11-18
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / منتخب نام

زیان نام رکھنا کیساہے

"زَیّان حسین" نام رکھنا کیسا ہے؟ میں نے سنا ہے کہ "زِیان" نام کے معنی ٹھیک نہیں ہوتے اور "زَیّان" بھی "زِیان" سے ملتا جلتا ہے۔ رہنمائی فرما دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

زَیَّان("ز ا "پر زبر اور "یا "پر زبراور شد ) کا معنی ہے"سجاوٹ اورزینت کے لیے استعمال ہونے والی چیز"۔اس معنی کے اعتبار سے زیّان نام رکھنا درست ہے،البتہ "زِیَان، زِیَاں"("زا" کے نیچے زیر اور "یا"پر زبر بغیر شد کے)فارسی کا لفظ ہے جس کا معنی ہے"نقصان،ضرر اور خسارہ"، لہذا یہ نام رکھنا درست نہیں، لیکن ”زَیّان” چونکہ معنی کے اعتبار سے مکمل طور پر مختلف ہے، لہذا ”زَیّان“ نام رکھنے میں کوئی قباحت نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المعجم الوسيط: (الزيان) كل ما يتزين به. (الزين)كل ما يزين (ج)أزيان والحسن وهي زينة يقال امرأة زينة.
(الزينة) الزيان ويوم الزينة يوم العيد أو يوم كسر سد الخليج بمصر (ج) زين،(باب الزاى، ج:1، ص:410)-
و فی فیروز اللغات: زِیاں (زِ-یان) [ف،ا،مذ] ضرر، خسارہ، نقصان۔(ص: 800)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمچی بیک ساقی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88935کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لڑکیوں کے چند اسلامی نام

    یونیکوڈ   منتخب نام 1
  • عمیر نام رکھنا کیساہے

    یونیکوڈ   منتخب نام 1
  • کیابالاج یا بلاج نام رکھنا درست ہے ؟اور اس کا درست تلفظ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   منتخب نام 0
  • How is it to name Arzam?

    یونیکوڈ   انگلش   منتخب نام 0
  • بچی کی پیدائش سے پہلے جس نام کی نیت کی تھی کیا وہی نام رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   منتخب نام 0
  • ہارون،عون اور ذولقرنین نام رکھنا کیساہے

    یونیکوڈ   منتخب نام 0
  • Naming a child as

    یونیکوڈ   انگلش   منتخب نام 0
  • How is it to name a daughter, Arwa?

    یونیکوڈ   انگلش   منتخب نام 0
  • عیان ،ایان ،آیان نام رکھنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   منتخب نام 0
  • بچے کے لئے نام کی تعیین

    یونیکوڈ   منتخب نام 0
  • بچے کا نام تاریخ پیدائش کے حساب سے رکھنا

    یونیکوڈ   منتخب نام 0
  • ابراہیم ،مصطفی،طوبی اور مریم نام رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   منتخب نام 0
  • بیٹی کے لئے رمیصاء نام منتخب کرنا

    یونیکوڈ   منتخب نام 0
  • فبیہا نام رکھنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   انگلش   منتخب نام 0
  • زیان نام رکھنا کیساہے

    یونیکوڈ   انگلش   منتخب نام 0
  • فریحہ،فارعہ،فاکہہ ،فروہ اور فائقہ نام رکھنا کیساہے

    یونیکوڈ   منتخب نام 0
  • بطور شناخت نام کے ساتھ دادا کا نام لکھنا

    یونیکوڈ   انگلش   منتخب نام 0
  • بچے کا نام صرف محمد رکھنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   منتخب نام 0
  • ہما نام رکھنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   منتخب نام 0
  • ارہا نام رکھنا کیساہے

    یونیکوڈ   انگلش   منتخب نام 0
  • زمل اور عائزل نام رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   منتخب نام 0
Related Topics متعلقه موضوعات