خلع

خرچہ میں اضافہ کی بنیاد پر ملی ہوئی عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

فتوی نمبر :
88980
| تاریخ :
2025-11-19
معاملات / احکام طلاق / خلع

خرچہ میں اضافہ کی بنیاد پر ملی ہوئی عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

میں بیرونِ ملک مقیم ہوں، میری شادی کو تین سال ہو چکے ہیں، میری بیوی بیرونِ ملک میرے پاس آنے سے انکار کرتی ہے، وہ اپنے فرائض ادا کرنے کے لیے تیار نہیں اور مجھ سے خرچ میں اضافہ کرنے کے لیے مسلسل جھگڑا کرتی رہتی ہے، جھگڑا بڑھ کر گالم گلوچ تک بھی پہنچ جاتا ہے، اب اُس نے اِسی بنیاد پر، بغیر کسی شرعی وجہ کے، عدالت سے خُلع لے لیا ہے، کیا ایسا خُلع اہلِ سنت میں جائز ہے؟ اور اگر وہ اس طرح کے خُلع کے بعد آگے نکاح کرتی ہے تو اس نکاح کی کیا شرعی حیثیت ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے ، جس کیلئے فریقین کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے ، جو عموماً یکطرفہ عدالتی خلع میں مفقود ہوتا ہے ، چنانچہ سائل کی بیوی نے اگر واقعۃً سائل کی اجازت و رضامندی کے بغیر عدالت سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کی ،جبکہ سائل اگر اپنی حیثیت کے مطابق بیوی کانان نفقہ باقاعدگی سے اداکررہاہواوراس نے خلع کی ڈگری محض خرچ میں اضافہ کامطالبہ پورارنہ کرنے کوبنیادبناکرحاصل کی ہو،اس کے علاوہ کوئی ایسی ٹھوس وجوہات بھی نہ ہوں، جن کی بنیادپراس خلع کے فیصلہ کوتنسیخ نکاح پرمحمول کیاجاسکےتو اس ڈگری کے جاری ہونے کے باوجود شرعاً سائل کی بیوی کا نکاح ختم نہیں ہوا , بلکہ بدستور برقرار ہے، لہذاسائل کی بیوی کااس سےطلاق یا خلع حاصل کیے بغیردوسری جگہ نکاح کرناجائزنہیں ،جس سے احترازچاہیے۔لیکن یہ بات ملحوظ رہےکہ مذکور حکم محض سائل کے سوال کے جواب کے مطابق ہے،لیکن اگرڈگری کے حصول کی وجوہات مختلف ہوئیں توحکم شرعی بھی مختلف ہوسکتاہے ، لہذابہتریہ ہے کہ سائل عدالتی خلع کی ڈگری کی نقول کے ساتھ کسی دارالافتاء سے رجوع کرے اوراس میں لکھی گئی ججمنٹ کے تناظرمیں مفتیان کرام جوحکم شرعی بیان کریں اس کے مطابق عمل کرلیاجائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار : (قوله: و شرطه كالطلاق) و هو أهلية الزوج و كون المرأة محلا للطلاق منجزا أو معلقا على الملك . و أما ركنه فهو كما في البدائع إذا كان بعوض الإيجاب و القبول لأنه عقد على الطلاق بعوض فلا تقع الفرقة ، و لا يستحق العوض بدون القبول ،(3/441)۔
و فی المبسوط : (قال) و الخلع جائز عند السلطان و غيره ؛ لأنه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود ، و هو بمنزلة الطلاق بعوض ، و للزوج ولاية إيقاع الطلاق ، و لها ولاية التزام العوض ، فلا معنى لاشتراط حضرة السلطان في هذا العقد . (6/173)۔
و فی الدر المختار شرح تنوير الأبصار: (وكذا لا عدة لو تزوج امرأة الغير ) ووطئها ( عالما بذلك ) وفي نسخ المتن ( ودخل بها ) ولا بد منه وبه يفتى ولهذا يحد مع العلم بالحرمة لأنه زنا والمزني بها لا تحرم على زوجها وفي شرح الوهبانية لو زنت المرأة لا يقربها زوجها حتى تحيض لاحتمال علوقها من الزنا فلا يسقي ماؤه زرع غيره فليحفظ لغرابته.(3/527،ط:دارالفکر،بیروت)
و فی المبسوط للسرخسي: ونكاح المنكوحة لا يحله أحد من أهل الأديان .(ج:10،ص: 163)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمچی بیک ساقی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88980کی تصدیق کریں
0     335
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات