احکام عمرہ

عمرہ میں سرمنڈوائے بغیر کپڑے پہننے سے دم کا حکم

فتوی نمبر :
89054
| تاریخ :
2025-11-22
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

عمرہ میں سرمنڈوائے بغیر کپڑے پہننے سے دم کا حکم

میں عمرہ ادا کر رہا تھا ،میں سر منڈوانا بھول گیا اور احرام بھی تبدیل کر لیا، مجھے چوٹ لگی جس سے خون نکل آیا، اور میں طواف کے بعد دو رکعت سنت بھی ادا نہ کر سکا، براہِ کرم بتائیں کہ مجھ پر کتنا دَم لازم آئے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عمرہ کے احرام سے نکلنے کے لئے پورے سر کے بال منڈوانا سنت اور ایک چوتھائی کے بقدر بال کاٹنا واجب ہے ، بغیر حلق یا قصر کئے محض احرام کی چادریں اتارنے سے شرعاً احرام کی پابندیاں ختم نہیں ہوئی، لہٰذا صورت مسئولہ میں اولاً سائل کو حلق یا قصر اور طواف کے دوگانہ نفل کا اہتمام کرنا لازم ہے، ثانیاً جب سائل نے حلق یا قصر کیے بغیر سلے ہوئے کپڑے پہن لیے ہیں اور اس پر 12 گھنٹے سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، تو اس کی وجہ سے اس کے ذمہ ایک دم لازم ہو چکا ہے جس کو حدود حرم میں دینا لازم ہوگا، اسی طرح اگر سائل نے لاعلمی کی وجہ سے سلے ہوئے کپڑے پہننے کو احرام سے نکلنے کا ذریعہ نہ سمجھا ہو بلکہ مسئلہ معلوم ہونے کے باوجود محض بھول جانے کی وجہ سے حلق یا قصر چھوڑ دیا ہو، تو ایسی صورت میں حلق یا قصر کرنے تک انہوں نے جتنے ایسے جنایات کیے ہوں جس پر مستقل دم آتا ہو تو اس کے ذمہ ہر جنایات کے بدلے مستقل دم کی ادائیگی لازم ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی غنية الناسك: ومن الواجبات ركعتا الطوفان ويستحب مؤكدا ادائها خلف المقام (الى قوله) لا فضيلة بعد الحرم بل الاساءة ولا تختص بزمان، ولا مكان، فلو صلاها خارج الحرم ولو بعد الرجوع الى وطنه جاز وكره تنزيهاولا تفوت مادام حیا الخ۔ (ص: 116، ط: الإمدادیة)۔
وفی بدائع الصنائع : أما الأول فالحلق أو التقصير واجب عندنا إذا كان على رأسه شعر لا يتحلل بدونه، (الی قولہ) فدل أن الحلق أو التقصير، واجب، لكن الحلق أفضل؛ لأنه روي أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - «دعا للمحلقين ثلاثا، وللمقصرين مرة واحدة (الی قولہ) وأما مقدار الواجب، فأما الحلق فالأفضل حلق جميع الرأس لقوله عز وجل {محلقين رءوسكم} [الفتح: 27] ، والرأس اسم للجميع. (الی قولہ) ولو حلق بعض الرأس، فإن حلق أقل من الربع لم يجزه، وإن حلق ربع الرأس أجزأه، ويكره . أما الجواز فلأن ربع الرأس يقوم مقام كله في القرب المتعلقة بالرأس كمسح ربع الرأس في باب الوضوء. (الی قولہ) وأما الكراهة فلأن المسنون هو حلق جميع الرأس لما ذكرنا، وترك المسنون مكروه الخ۔ (کتاب الحج،ج: 2،ص: 140،ط: دارالکتب)۔
و فی ردالمحتار : قال في اللباب: واعلم أن المحرم إذا نوى رفض الإحرام فجعل يصنع ما يصنعه الحلال من لبس الثياب والتطيب والحلق والجماع وقتل الصيد فإنه لا يخرج بذلك من الإحرام، وعليه أن يعود كما كان محرما، ويجب دم واحد لجميع ما ارتكب ولو كل المحظورات، وإنما يتعدد الجزاء بتعدد الجنايات إذا لم ينو الرفض، ثم نية الرفض إنما تعتبر ممن زعم أنه خرج منه بهذا القصد لجهله مسألة عدم الخروج، وأما من علم أنه لا يخرج منه بهذا القصد فإنها لا تعتبر منه الخ۔ (کتاب الحج،ج: 2،ص: 553،ط: سعید)۔
وفیہ ایضا: (أو حلق في حل بحج) في أيام النحر، فلو بعدها فدمان (أو عمرة) لاختصاص الحلق بالحرم (لا) دم (في معتمر) خرج (ثم رجع من حل) إلى الحرم (ثم قصر) وكذا الحاج إن رجع في أيام النحر وإلا فدم للتأخير (قوله أو حلق في حل بحج أو عمرة) أي يجب دم لو حلق للحج أو العمرة في الحل لتوقته بالمكان، وهذا عندهما خلافا للثاني الخ۔ (کتاب الحج،ج: 2،ص: 554،ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89054کی تصدیق کریں
0     411
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات