احکام عمرہ

عمرہ کی سنت پوری نہ کرنے پر اس کی قضا لازم ہوگی؟

فتوی نمبر :
89086
| تاریخ :
2025-11-24
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

عمرہ کی سنت پوری نہ کرنے پر اس کی قضا لازم ہوگی؟

عورت پر بھی عمرہ سنت مؤکدہ ہے؟ جس پر سنت مؤکدہ ہو اور ادائیگی نہ ہوسکی، تو ذمہ پر قضاء لازم ہے اور مر نے کے بعد بھی مجرم ٹھہرے گایا صرف گناہ سرزد ہو ا؟ حج کی فرضیت: ایام حج میں رقم موجود ہو، اخراجات یا سال کے کسی بھی وقت رقم آئیں : زید کے پاس تجارت کا یا پنشن وغیرہ کی رقم آئی، لیکن آج تک وہ نہ رہی، تو اس صورت میں حج کی فرضیت ساقط ہو گی یا حج کے ایام میں رقم نہ ہو نے کے باوجود بھی حج سابقہ موجود رقم کے سبب فرض ہو گی ۔جواب مطلوب ہے ۔جزاک اللہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مسلمان مرد اورعورت پراگر استطاعت ہو، تو زندگی میں ایک با ر عمرہ ادا کر نا سنت مؤکدہ ہے ،لہذا اگر کسی نے بلا عذر یا کو تا ہی کی وجہ سےاستطاعت کے باوجود ترک کر دیا ہو، تو اگرچہ اس کی قضاء تولازم نہیں ہے، لیکن سنت مؤکدہ کو چھوڑنا اس کے لیےباعث ملامت ہو گا ۔
جبکہ حج اس شخص پر فرض ہو تا ہے ،جس کے پاس موسم ِحج (یعنی ان ایام میں جس میں حج کی درخواستیں قبول کی جاتی ہیں)میں زندگی کی بنیادی ضروریات کےاخراجات ،نیز اہل و عیال کے واجبی خرچے پورےکرنے کے بعد ، اس قدر مال ہو، جس سے حج کے ضروری اخراجات پورے ہو سکتے ہوں ،لہذا سوال میں مذکور شخص کے پاس ایام ِحج سے پہلے رقم موجود تھی ،لیکن ایام حج میں اتنی رقم باقی نہ رہی ہو، تو اس پر حج کی ادائیگی لازم نہ ہو گی اور سابقہ رقم کی وجہ سے اس پر حج کی فرضیت بھی لاگو نہ ہو گی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في غنية الناسك: السابع الوقت اي وجود القدرة فيه وهو الاشهر الحج او وقت خروج اهل بلده ان كانوا يخرجون قبلها فلا يجب الا على القادر فيها او في وقت خروج اهل بلده فان ملك المال قبل الوقت فله صرفه حيث شاء لكن ان صرفه على قصد حيلة اسقاط الحج فمكروه عند محمد ولا باس عند ابي يوسف وان ملكه في الوقت فليس له صرفه الى غير الحج على القول بالفور فلو صرفه لا يسقط عنه الوجوب على القولين وان ملك في وقت لا يقدر على اداء الحج قال الفارسي في منسكه والاظهر انه لا يجب اھ( 22)
وفيها ايضا: وهي في العمرة سنة مؤكدة لمن استطاع هو المذهب وقيل واجب وصححه قاضي خان وصاحب الجوهرة اھ (192)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89086کی تصدیق کریں
0     111
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات