خلع

پولیس والوں کے کہنے پر شوہر کا عدالتی خلع کی ڈگری پر دستخط کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
89814
| تاریخ :
2025-12-09
معاملات / احکام طلاق / خلع

پولیس والوں کے کہنے پر شوہر کا عدالتی خلع کی ڈگری پر دستخط کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ ایک لڑکی نے رخصتی سے قبل عدالت سے یکطرفہ خلع کی ڈگری لی، اس کے بعد جب شوہر کو بتایا تو اس نے کہا کہ ”میں عدالت کے فیصلہ کو مانتا ہوں“ زبانی کہا، لیکن دستخط نہیں کئے تو کیا یہ خلع معتبر ہے؟
پولیس کے سامنے اس نے اقرار کیا کہ میں عدالتی فیصلہ کو مانتا ہوں تو انہوں نے کہا کہ اگر مانتے ہو تو اس ڈگری پر سائن کر لو اور اس نے سائن کر لیا تو اب یہ خلع اور ڈگری معتبر ہوگی؟ یہ زبردستی کے زمرے میں تو نہیں آئے گا ؟جو بھی شرعی حکم ہو،تحریر فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مفتی غیب نہیں جانتا،وہ سوال کے مطابق جواب دینے کاپابندہوتاہے، سوال کے سچ اورجھوٹ کی ساری ذمہ داری سوال کرنے والے پرعائدہوتی ہے، لہذاصورت مسئولہ میں اگر شوہر نے بیوی کے سامنے یابعدمیں پولیس کی موجودگی میں بغیر کسی قسم کے جبر واکراہ زبانی اقرار کیاہو کہ وہ عدالتی فیصلہ کو مانتا ہےاور اس ڈگری پر دستخط بھی کر دیےہوں توان دونوں صورتوں میں یہ اقرار و دستخط شرعاً خلع پر اس کی رضامندی سمجھے جائیں گے۔محض اس موقع پر پولیس کی موجودگی یا پولیس کایہ کہنا "اگر مانتے ہو تو دستخط کر لو"یہ زبردستی کے زمرے میں نہیں آئے گااوراس کی وجہ سےمذکورلڑکی پر ایک طلاقِ بائن واقع ہوچکی ہے اور لڑکی فی الفور دوسری جگہ نکاح کرنےمیں آزاد ہے ، البتہ اگر وہ باہمی رضامندی سے دوبارہ ساتھ رہنا چاہیں تو شرعی گواہان کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باقاعدہ ایجاب و قبول کرنے کے بعد ساتھ رہ سکتے ہیں، مگر آئندہ کے لئے شوہر کو فقط دو طلاقوں کا اختیار ہو گا، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے۔
تاہم اگر شوہر پر حقیقۃً کوئی ایسا دباؤ تھا جو شریعت میں اکراہ مُلجِئ شمار ہو، مثلاً ناحق گرفتاری، مارپیٹ، قید، یا شدید نقصان کی دھمکی وغیرہ اورشوہرنے اس سے بچنے کے لیےڈراور خوف کے مارے اس ڈگری پر دستخط کیےہوں تو اس صورت میں اس کادعوی قبول کیاجائے گااورشرعاًکوئی طلاق واقع نہ ہوگی ۔ لہذاجس میاں بیوی کویہ صورت درپیش ہووہ بالمشافھہ کسی قریبی معتبردارالافتاء حاضرہوکراپنامسئلہ بتاکر مفتیان کرام کے بیان کردہ حکم کے مطابق عمل کرلیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کماقال اللہ تعالیٰ: فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيمَا افْتَدَتْ بِهِ الخ(سورۃالبقرۃ، آیت: 228)۔
وفی احكام القرآن للجصاص: قال انهما لا يجوز خلعهما الا برضى الزوجين فقال اصحابنا ليس للحكمين أن يفرقا الا برضى الزوجين لأن الحاكم لا يملك ذلك فكيف يملكه الحكمان و انما الحكمان وكيلان لهما أحدهما وكيل المرأة و الآخر وكيل الزوج فی الخلع الخ (ج: 3،ص:153، ط: سهیل اکیڈمی)۔
وفى بدائع الصنائع: وأما ركنه فهو الإيجاب والقبول لأنه عقد على الطلاق بعوض فلا تقع الفرقة ولا يستحق العوض بدون القبول الخ (كتاب الطلاق، ج: 3 ، ص:145، ط: ایچ-ایم- سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد شاہ کریم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89814کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات