نوافل

تراویح کی نماز آٹھ رکعت ہے یا بیس؟

فتوی نمبر :
89902
| تاریخ :
2025-12-11
عبادات / نوافل عبادات / نوافل

تراویح کی نماز آٹھ رکعت ہے یا بیس؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
تراویح 8 یا 20 رکعات پر اور تراویح اور تہجد میں خلط ملط
اس پر عبارت ائماء اربع کے مستند کتب سے اور قران احادیث کی روشنی میں مع دلائل کے بیان فرمائیں

کیونکہ گمراہ فرقوں کے لئے یہ موقع ملتا ہے ہمیں بہکانے کا عربی ہمیں آتی نہیں اصول و ضوابط کیا ہیں احادیث کی اصطلاحات سے واقفیت نہیں ناسخ منسوخ کیا ہے اجماع کیا ہے قیاس شرعی کیا ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

تراویح کی بیس رکعات ہیں،اس لئے بیس رکعات تراویح پڑھنا مسنون ہے،اور آپ ﷺکے عمل سےبھی یہی ثابت ہے،اور اسی پر جمہور امت،صحابہ کرام،وتابعین عظام،اور ائمہ اربعہ کا اجماع نقل کیا گیا ہے،اور یہ جن احادیث میں آٹھ رکعات کا ذکر ہے،اس سے تہجد کی نماز مرادہے،جو کہ آپﷺ رمضان وغیر رمضان میں اتنی ہی تعداد رکعات تہجد کی پڑھتے تھے ،لہذا اس سے تراویح پر یا تراویح کی آٹھ رکعات ہونے پر استدلال درست نہیں ،اس لئے اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مرقاۃ المفاتیح: أجمع الصحابة على أن التراويح عشرون ركعةً." اھ(باب قيام شهرررمضان ۔ج : 3 ص : 973 ط : دارالفكر)
و فی مصنف ابن ابی شیبہ :عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما انہ قال: حدثنا يزيد بن هارون، قال: أنا إبراهيم بن عثمان، عن الحكم، عن مقسم، عن ‌ابن ‌عباس،أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يصلي في رمضان ‌عشرين ركعة والوتر." اھ(باب كم يصلي في رمضان من ركعة ج : 2 ص : 164 ط : دارالتاج ،لبنان)
و فی صحیح مسلم :حدثنا يحيى بن يحيى، قال: قرأت على مالك، عن سعيد بن أبي سعيد المقبري، عن أبي سلمة بن عبد الرحمن، أنه سأل عائشة، كيف كانت صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم في رمضان؟ قالت: ما كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يزيد في رمضان، ولا في غيره على ‌إحدى ‌عشرة ‌ركعة، يصلي أربعا، فلا تسأل عن حسنهن وطولهن، ثم يصلي أربعا، فلا تسأل عن حسنهن وطولهن، ثم يصلي ثلاثا، فقالت عائشة: فقلت: يا رسول الله أتنام قبل أن توتر، فقال: «يا عائشة إن عيني تنامان، ولا ينام قلبي." صحیح مسلم ، باب صلاة الليل، وعدد ركعات النبي صلى الله عليه وسلم في الليل، وأن الوتر ركعة، وأن الركعة صلاة صحيحة ۔اھ(ج: 1ص : 509 ط : دارإحياء التراث العربي / صحيح بخاري : ‌‌باب كان النبي صلى الله عليه وسلم تنام عينه ولا ينام قلبه ج : 4، ص : 191، ط : السلطانية)
و فی البيان في مذهب الإمام الشافعي :وجملة ذلك: أن التراويح عندنا عشرون ركعة، بعشر تسليمات. وبه قال أبو حنيفة، وأحمد. وقال مالك: (هو ست وثلاثون) . وتعلق بفعل أهل المدينة. فرع عدة قيام رمضان وميزة أهل المدينة۔اھ(ج : ۲،ص :278 ، ط : دار المنھاج)
و فی حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح :لكن الأحب أن لا يؤخر التراويح إليه خشية الفوات "وهي عشرون ركعة" بإجماع الصحابة رضي الله عنهم "بعشر تسليمات" كما هو المتوارث يسلم على رأس كل ركعتين ،اھ(۔فصل فی صلاة التراویح،ص: ۴۱۴،ط؛ دار الکتب العلمیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89902کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز عشاء میں وتر کے بعد دو نفل پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   نوافل 0
  • گاڑی میں بغیر جہت قبلہ کے نفل نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   نوافل 0
  • صلاۃ التسبیح جماعت کے ساتھ ادا کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 1
  • کیا نفل نماز دو رکعات کے بجائے چار رکعات پڑھی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • شبینہ یا قیام اللیل کی جماعت کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • ’’یا ساریۃ الجبل‘‘ والا واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • عناصر اربعہ سے انسان کی تخلیق کا نظریہ

    یونیکوڈ   نوافل 1
  • مولانا عبید اللہ سندھی کے خیالات و نظریات

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • کن کن اعمال کا ایصالِ ثواب ، مردوں کو کیا جاسکتا ہے

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • اپریل فول منانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • محرم یا صفر میں کوئی کاروبار، نیا کام یا سفر وغیرہ کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • اشراق، تہجد، اوابین پر دوام کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • خلافت ،وزارت اور نیابت میں تقرری کا اختیار- سورۃ الرعد کی آیت نمبر ۴۳ کی تفسیر

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • صلوۃ الحاجت کا طریقہ

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • وتر کے بعد دو رکعت نفل پڑھنا- شوال کے چھ روزے رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نفل نماز بیٹھ کر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • کیا طواف کے دوران حطیم میں نفل نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • تہجد کا وقت اور تہجد کی رکعات

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نمازِ تہجد کا افضل وقت

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نفل نماز ایک سلام کے ساتھ دو رکعت سے زیادہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • سنن زوائد یا نفل کی چار رکعات میں قعدۂ اولیٰ میں تشہد کے بعددرود شریف اور ادعیۂ ماثورہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • ایک سلام کے ساتھ بارہ رکعت نفل پڑھنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نفلی عبادات کا شروع کرنے سے لازم ہوجانا- قربانی کے جانور کاگم ہو جانا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • بارہ ربیع الاول کو روزہ رکھنےکا حکم

    یونیکوڈ   نوافل 1
  • سنن و نوافل ترک کرنے کی عادت بنا لینا

    یونیکوڈ   نوافل 0
Related Topics متعلقه موضوعات