اگر گندے پانی کے چھینٹے پڑ جائیں تو کیا غسل کرنا فرض ہوا؟ یا اس جگہ کو پانی سے دھو لیا جائے جہاں گندے پانی کے چھینٹے لگے ہوں؟ برطانیہ میں کام کے استعمال کی وجہ سے یہ مسئلہ درپیش ہے؟
اگر بدن یا کپڑوں کے کسی حصہ پر کسی بھی ناپاک چیز کے چھینٹے وغیرہ پڑ جائیں تو اس صورت میں غسل کرنا لازم نہیں بلکہ اس ناپاک حصہ کو پاک وصاف کرنا ضروری ہے۔
وفی الدر: وغسل طرف ثوب او بدن اصابت نجاسة محلًا منه اھ (۱/ ۳۲۷) واللہ اعلم!