خلع

بے روزگاری کی وجہ سے شوہر سے خلع لینا

فتوی نمبر :
91327
| تاریخ :
2026-01-24
معاملات / احکام طلاق / خلع

بے روزگاری کی وجہ سے شوہر سے خلع لینا

میں 3 سال سے بےروزگار تھا، میرى مالی حالات ٹھیک نہیں ہو رہى تھى، بیوی اور بچوں کو اکثر کھانا لیٹ ملتا تھا، کافی برے حالات میں تھے، میں اپنی بیوی کو اس کی امی کی طرف چھوڑ آیا، تاکہ کچھ حالات بہتر ہوں تو لے آؤں واپس، لیکن میری بیوی نے مجھ سے چوری چھپے کورٹ سے خلع لے لی، جس کا علم مجھے 5 مہینے بعد ہوا، کورٹ سے لی گئی خلع ون سائیڈڈ ہے، مجھے علم میں لائے بغیر میری بیوی نے اس بیس پر خلع لی کہ میرے مالی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔
کیا یہ خلع جائز ہے مجھے یہ معلوم کرنا ہے کیا یہ شریعت کے مطابق ہوئی خلع کیونکہ میری وائف کہہ رہی کہ جو مرد مالی طور پر کمزور ہو اس سے خلع لینا جائز ہے، تو میری رہنمائی فرمائیں پلیز فتویٰ دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے، جس کے لئے میاں بیوی کی باہمی رضا مندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے، فقط عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے سے شرعا نکاح ختم نہیں ہوتا ہے، تا ہم بعض صورتوں مىں تنسيخ نكاح كے أسباب پائے جانے كى وجہ سے خلع كے فيصلہ كو فسخ نكاح پر محمول كركے نكاح ختم تصور كيا جا سكتا ہے، لہذا سائل كو چاہئے كہ وه اس خلع كى ڈگرى اور مكمل تفصيلات كسى قريبى دار الإفتاء مىں دىكھا كر حكم شرعى معلوم كركے اسى كے مطابق عمل كرے.

مأخَذُ الفَتوی

کما فی أحکام القرآن للجصاص: قال أصحابنا إنهما لا يجوز خلعهما إلا برضى الزوجين فقال أصحابنا ليس للحكمين أن يفرقا إلا برضى الزوجين لأن الحاكم لا يملك ذلك فكيف يملكه الحكمان وإنما الحكمان وكيلان لهما أحدهما وكيل المرأة والآخر وكيل الزوج في الخلع ( الی قوله ) وكيف يجوز للحكمين أن يخلعا بغير رضاه ويخرجا المال عن ملكها الخ (ج:2، ص: 239-240-241، ط: دار الكتب العلمية بيروت-لبنان)
وفي الدر المختار: (‌ولا ‌يفرق ‌بينهما ‌بعجزه ‌عنها) بأنواعها الثلاثة، وفي رد المحتار: (قوله ‌ولا يفرق ‌بينهما ‌بعجزه ‌عنها) أي غائبا كان أو حاضرا (قوله بأنواعها) وهي مأكول وملبوس ومسكن ح (قوله حقها) أي من النفقة ألخ (باب النفقة، ج: 3، ص: 590، ط: إيج إيم سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91327کی تصدیق کریں
0     108
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات