آداب و احکام صحبت

بیوی سے فحش فلموں والی حرکتوں کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
91410
| تاریخ :
2026-01-27
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / آداب و احکام صحبت

بیوی سے فحش فلموں والی حرکتوں کا مطالبہ کرنا

گندی فلم دیکھنے کا عادی شوہر جس کی دو مہینے پہلے شادی ہوئی ،بیوی سے وہ سب کام کرتا ہے جو گندی فلم میں ہوتا ہے اور دھمکی بھی دے کہ اگر نہیں کیا تو بہت برا حشر کرے گا بچی پریشان ہے کیا کرے ؟نارمل حق زوجیت ادا نہیں کررہا دو مہینے ہوگئے، بہت سمجھایا ، کیا کرنا چاہیے بچی اس کے ساتھ رہنے پر تیار نہیں. آپ رہنمائی فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسؤلہ میں شوہر کا فحش فلم دیکھنا جس میں بد نظری، آنکھوں کی زنا، اور دوسرے قبیح افعال کا ارتکاب ہوتا ہے، اور فلم میں ہونے والے قبیح اور شرعاً ناجائز وناپسندافعال اپنی بیوی سے کروانا اور اسے اس پر مجبور کرنا ایک انتہائی سنگین اور سخت ترین گناہ کا عمل ہے،لہذا شوہر کو چاہیے کہ وہ اللہ کے حضور بصدق دل توبہ واستغفار کرے اور آئندہ ایسے گناہوں سے اپنے آپکو بچانے اور بیوی کے حقوق ادا کرنے کی کوشش کرے ، لیکن اگر شوہر سمجھانے کے باوجود بھی اس ناجائز اور قبیح عمل سے باز نہ آنے، اور جماع میں جائز طریقہ اپنانے اور حق زوجیت ادا کرنے پر آمادہ نہ ہو اور خاندان کے بڑوں کے ذریعے بھی مناسب انداز سے بات کرنے کے باوجود بہتری کی کوئی صورت ممکن نظر نہ آئے ، تو ایسی صورت میں پھر بیوی کیلئے طلاق یا خلع کے ذریعے شوہر سے اپنی جان چھڑانے کی گنجائش ہوگی،مگر طلاق وخلع لینے کے معاملہ میں جلد بازی سے کام لینا بہر حال درست نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ (30) وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ (الی قولہ تعالی) وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (سورۃ النور آیۃ 30)
وفی فیض القدیر: (زنا ‌العينين ‌النظر) يعني أن النظر بريد الزنا ورائد الفجور والبلوى فيه أشد وأكثر ولا يكاد يقدر على الاحتراس منه وإسناد الزنا إلى العين لأن لذة النكاح في الفرج تصل إليها. قال الغزالي: ونبه به على أنه لا يصل إلى حفظ الفرج إلا بحفظ العين عن النظر وحفظ القلب عن الفكرة وحفظ البطن عن الشبهة وعن الشبع فإن هذه محركات للشهوة ومغارسها قال عيسى عليه السلام: إياكم والنظر فإنه يزرع في القلب الشهوة وكفى بها لصاحبها فتنة ثم قال الغزالي: وزنا العين من كبار الصغائر وهو يؤدي إلى الكبيرة الفاحشة وهي زنا الفرج ومن لم يقدر على غض بصره لم يقدر على حفظ دينه،ج: 4،رقم الحدیث: 4563۔)
و فی ارشاد الساری شرح صحیح البخاری: قال أبو هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم: «إن الله كتب على ابن آدم حظه من الزنا، أدرك ذلك لا محالة، فزنا العين النظر، وزنا اللسان المنطق، والنفس تمنى وتشتهى، والفرج يصدق ذلك كله ويكذبه،ج: 9،رقم الحدیث: 6243۔)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91410کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سہاگ رات -ہمبستری کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 23
  • بیوی کے ساتھ غیر فطری عمل کرنے والا ملعون ہے

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 1
  • کیامباشرت اور صحبت میں میاں بیوی کو ہرطرح چھوٹ حاصل ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 2
  • ہمبستری سے قبل پڑھنے کی دعا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کے ساتھ غیرفطرعمل پر وعید کی وضاحت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • کیامیاں بیوی کے ہمبستری نہ کرنے سے نکاح پر کوئی فرق پڑتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 0
  • کنڈوم کے استعمال سے کیا بیوی پر غسل واجب ہوتا ہے ؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 5
  • بیوی کے پچھلے راستے میں دخول کے بغیر استمتاع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 3
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ چومنے(oralsex)کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • اگر ہمبستری کرتے وقت کپڑا وغیرہ حائل ہو تو غسل لازم ہوگا یانہیں؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • حالتِ حیض میں بیوی کی پچھلی شرمگاہ سے دخول کے بغیر فائدہ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا اپنے شوہر کی منی پینے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • ماہواری کے ایام ، عادت کے مطابق ، پورے ہونے پر ،غسل کے بعد بیوی سے ہمبستری کی اور پھر خون آنا شروع ہوگیا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • شوہر کا بیوی کے پستان منہ میں لینا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • بیوی کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • دوران مباشرت بیوی کی شرمگاہ پر ہاتھ رکھ کر اسے مسلنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو ہاتھ لگانا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا ہمبستری پر راضی نہ ہونے کی صورت میں تہہ بند کے اوپر سے مباشرت کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • دودھ پیتے بچہ کی وجہ سے بیوی کی پچھلی شرمگاہ میں ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • حیض کے ایام میں کنڈم لگاکر ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • ماہواری کے غسل سے پہلے ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • بیوی سے پچھلے مقام میں دخول کے بغیر تلذذ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • شوہر کے نامرد ہونے کی وجہ سے مصنوعی آلہ استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا دودھ پینے وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • مصنوعی آلہ تناسل کے ذریعہ پیچھے کے راستہ سے ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
Related Topics متعلقه موضوعات