آداب مسجد

کسی جگہ کو آثار و قرائن کی وجہ سے مسجد قرار دینا

فتوی نمبر :
91804
| تاریخ :
2026-02-06
عبادات / احکام مسجد / آداب مسجد

کسی جگہ کو آثار و قرائن کی وجہ سے مسجد قرار دینا

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک جگہ پر ایک عمارت موجود ہے جو تقریباً چار سو سال پرانی ہے۔ یہ معلوم نہیں کہ اس کی بنیاد کس نے رکھی اور یہ بھی واضح نہیں کہ ابتدا میں اسے مسجد، جنازگاہ یا عیدگاہ کے طور پر وقف کیا گیا تھا۔البتہ درج ذیل قرائن و شواہد موجود ہیں:ابتدا ہی سے اس عمارت میں محراب بنی ہوئی ہے، جو بالعموم مسجد کی پہچان ہے۔اس عمارت کے ساتھ حوض ہے، اور قدیم روایات کے مطابق پرانی مساجد میں وضو اور طہارت کے لیے باقاعدہ حوض بنایا جاتا تھا، جو مسجدکےاستعمال کی واضح علامت سمجھا جاتا ہے۔یہ عمارت ایک ولی اللہ کے مزار کے ساتھ واقع ہے، اور عرف و تاریخ کے مطابق اولیاء کرام کے مزارات کے ساتھ عموماً مساجد قائم کی جاتی تھیں، نہ کہ محض جنازگاہ یا عیدگاہ۔سرکاری محکمہ آثارِ قدیمہ نے سن 1973ء میں اس عمارت کو بطور مسجد رجسٹر کیا ہے، تاہم حالیہ طور پر محکمہ آثارِ قدیمہ کا مؤقف یہ ہے کہ یہ عمارت ایک سرکاری عمارت ہے۔اگرچہ ابتدا میں یہاں پنج وقتہ نماز کے باقاعدہ ثبوت موجود نہیں، البتہ یہ بات معلوم ہے کہ یہاں نمازِ جنازہ اور عید کی نماز ادا ہوتی رہی ہے۔گزشتہ آٹھ سال سے یہاں باقاعدہ پانچ وقت کی باجماعت نماز اور نمازِ جمعہ عام مسلمانوں کے لیے مستقل طور پر ادا کی جا رہی ہے۔اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ: شرعی اعتبار سے اس جگہ کا کیا حکم ہے؟کیا یہ جگہ مسجد شمار ہوگی یا محض جنازگاہ یا عیدگاہ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ سائل نے جس عمارت کی نشاندہی کی ہے، اگرواقعۃًاس عمارت کو سرکاری کاغذات میں بطورمسجد رجسٹر ڈ کیا جا چکا ہو، اور وہاں گزشتہ کئی سالوں سے باقاعدہ پنج وقتہ نماز باجماعت اور نمازِ جمعہ مستقل طور پر ادا کی جا رہی ہو، تو اب یہ جگہ شرعا بھی مسجد شمار کی جائے گی، اور اس پروہی احکام لاگوہونگے جو مساجد کے لیے شرعاًمقرر ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر المختار: (ولو خرب ما حوله واستغني عنه يبقى مسجدا عند الإمام والثاني) أبدا إلى قيام الساعة (وبه يفتي) حاوي القدسي،الخ (كتاب الوقف، ج: 4، ص: 358، مط: سعید کراچی)
وفي منحة الخالق علی البحر الرائق: ففي الذخيرة ما نصه وبالصلاة بجماعة يقع التسليم بلا خلاف حتى إنه إذا بنى مسجدا وأذن للناس بالصلاة فيه جماعة فإنه يصير مسجدا، الخ(فصل اختص المسجد بأحكام تخالف أحكام مطلق الوقف، ج: 5، ص: 268، مط: دار الكتاب الإسلامي)
وفی الفتاویٰ الھندیۃ: الوقوف التي تقادم أمرها ومات وارثها ومات الشهود الذين يشهدون عليها فإن كانت لها رسوم في دواوين القضاء يعمل عليها فإذا تنازع أهلها فيها أجريت على الرسوم الموجودة في ديوانهم، وإن لم تكن لها رسوم في دواوين القضاة يعمل عليها تجعل موقوفة فمن أثبت في ذلك حقا قضي له به،الخ (الفصل الثاني في الشهادة، ج: 2، ص: 439، مط: ماجدیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91804کی تصدیق کریں
0     47
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا مسجد کی ہر منزل میں محراب بنانا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 1
  • مسجد کی حدود میں اپنی ذات کیلئے سوال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 2
  • مسجد میں پولیو وغیرہ کے ٹیکہ لگوانے کا اعلان کرنا جائز نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • غیروقف شدہ زمین بنی ہوئی مسجد کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 1
  • مسجد کی تعمیر کے متعلق رہنمائی

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • کیا مسجد کے اوپر ہال کو لائبریری بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 0
  • سرکارکی زمین پر تعمیرشدہ مسجد میں نماز اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا شرعی حکم Test-Tube Baby

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • قبرستان کی زمین پر مسجد بنانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • اعضاء کی پیوند کاری - آنکھوں کا عطیہ کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • خون کا عطیہ - اعضاء اور آنکھوں کا عطیہ دینا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • پلاسٹک سرجری پر وضوء اور غسل کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • گرمی کی وجہ سے مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں داخل ہوتے وقت سلام کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • ڈھول باجے بجا کر مسجد تعمیر کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • دیوث کسے کہتے ہیں -مسجد میں موبائل وغیرہ کے میوزک کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • ایسا قبرستان جہاں قبروں کے نشانات مٹ چکے ہوں،وہاں مسجد بنا سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • گھٹنے میں درد کا وظیفہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • بچوں میں باہم پیار ومحبت کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں لڑائی اورگالم گلوچ کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں’’فضائلِ اعمال‘‘کتاب کا درس دینا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مصلی (جاۓ نماز) میں داخل ہوتے وقت ، دخولِ مسجد کی دعا پڑھنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد کبیر کی تعریف اور فیٹ کے حساب سے اس کا رقبہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • قبرستان کی مسجدمیں نمازاداکرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں بیٹھ کر کرکٹ کی باتیں کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات