آداب و احکام صحبت

ہم جنس پرست شخص کی شرعی طور پر کیا سزا ہے؟

فتوی نمبر :
91992
| تاریخ :
2026-02-11
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / آداب و احکام صحبت

ہم جنس پرست شخص کی شرعی طور پر کیا سزا ہے؟

اگر کسی مسلمان میں ہم جنس کے جذبات ہیں جن کا انتخاب اس نے نہیں کیا تو اسلام ایسے شخص کے لیے کیا رہنمائی فراہم کرتا ہے، اور معاشرے کو ان کے ساتھ رحم اور احترام کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے؟ اور کیا سزا ہو سکتی ہے اگر کوئی شخص مجرم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ہم جنس پرستی یعنی مرد کا مرد سے عورت کا عورت سے اپنی خواہش پوری کرنا ایک بہت ہی سنگین اور سخت ترین گناہ ہے جس کے بارے میں قرآن مجید اور احادیث مبارکہ میں بہت سخت وعیدیں آئی ہیں،اور اس گناہ کی وجہ سے اللہ نے قوم لوط کی پوری بستی کو تباہ فرما دیا تھا، اور بعض روایات میں ایسے مجرم کی سزا قتل کرنا ، پہاڑ سے گرانا،آگ سے جلانا،اس پر دیوار گرانا، وغیرہ بھی بیان ہوئی ہے ،لیکن یہ تمام سزائیں دینے کا اختیار قانون کے مطابق حاکم وقت یا اس کے منتخب فرد کے پاس ہے، عام عوام کے پاس نہیں ،لہذا اولاً تو ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ ہم جنس پرستی جیسے سخت ترین گناہ سے اپنے آپ کو بچائےاور جائز نکاح کے ذریعے اپنی خواہش پوری کرنے کا اہتمام کرے،اور اگر کوئی شخص اس جرم کا عادی ہو تو اس کے دیگر رشتہ داروں پر لازم ہے کہ اسے اس گناہ کبیرہ کے ارتکاب سے روکنے میں کردار ادا کریں،بصورت دیگر ایسے شخص کے ضرر اور شر سے بچنے کیلئے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جاسکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن الترمذی: عن عكرمة عن ابن عباس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "‌من ‌وجدتموه ‌يعمل ‌عمل ‌قوم ‌لوط، فاقتلوا الفاعل والمفعول به،( باب ما جاء في حد اللوطي،ج: 3،ص: 283،رقم الحدیث: 1523،مط: دار الرسالۃ العالمیه۔)
و فی مسند اٰحمد: عن ابنِ عباس أن نبي الله صلى الله عليه وسلم قال: "لعن الله من غيَّر تَخُوم الأرضِ، لعَن الله من ذبح لغير الله، لعن الله من لعن والديه، لعن الله من تولَّى غير مواليه، لعن الله من كَمَه أعمى عن السبيل، لعن الله من وِقَعِ على بهيمة، لعن الله من عَمل عَمَلَ قوم لوط، لعن الله من عمل عملَ قومِ لوطٍ"، ثلاثاً،(ج: 3،ص: 282،رقم الحدیث: 2914،مط: دار الحدیث)
و فی تبیین الحقائق: ولنا أنه ليس بزنا لاختلاف الصحابة في موجبه مع علمهم بحكم الزنا فمن مذهب أبي بكر الصديق رضي الله عنه أن يحرقا بالنار ومذهب ابن عباس أن يعلى بهما أعلى مكان من القرية ثم يلقيا منكوسين لقوله تعالى {فجعلنا عاليها سافلها وأمطرنا عليهم حجارة من سجيل} [الحجر: 74] ومذهب ابن الزبير أن يحبسا في أنتن المواضع حتى يموتا نتنا وكان علي يقول حكمه حكم الزنا من الجلد والرجم وعن بعضهم يهدم عليهما جدار كل ذلك بالاجتهاد والحدود لا تثبت به ولا بخبر الواحد وكذا عند أهل اللغة لا يسمى هذا زنا وإنما يسمونه لواطة،اھ(كتاب الحدود،باب الوطء الذي يوجب الحد والذي لا يوجبه، ج: 3،ص: 181،مط: دار الکتاب الاسلامی )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91992کی تصدیق کریں
0     124
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سہاگ رات -ہمبستری کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 23
  • بیوی کے ساتھ غیر فطری عمل کرنے والا ملعون ہے

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 1
  • کیامباشرت اور صحبت میں میاں بیوی کو ہرطرح چھوٹ حاصل ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 1
  • ہمبستری سے قبل پڑھنے کی دعا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کے ساتھ غیرفطرعمل پر وعید کی وضاحت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • کیامیاں بیوی کے ہمبستری نہ کرنے سے نکاح پر کوئی فرق پڑتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 0
  • کنڈوم کے استعمال سے کیا بیوی پر غسل واجب ہوتا ہے ؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 5
  • بیوی کے پچھلے راستے میں دخول کے بغیر استمتاع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 3
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ چومنے(oralsex)کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • اگر ہمبستری کرتے وقت کپڑا وغیرہ حائل ہو تو غسل لازم ہوگا یانہیں؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • حالتِ حیض میں بیوی کی پچھلی شرمگاہ سے دخول کے بغیر فائدہ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا اپنے شوہر کی منی پینے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • شوہر کا بیوی کے پستان منہ میں لینا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • ماہواری کے ایام ، عادت کے مطابق ، پورے ہونے پر ،غسل کے بعد بیوی سے ہمبستری کی اور پھر خون آنا شروع ہوگیا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • دوران مباشرت بیوی کی شرمگاہ پر ہاتھ رکھ کر اسے مسلنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو ہاتھ لگانا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا ہمبستری پر راضی نہ ہونے کی صورت میں تہہ بند کے اوپر سے مباشرت کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • دودھ پیتے بچہ کی وجہ سے بیوی کی پچھلی شرمگاہ میں ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • حیض کے ایام میں کنڈم لگاکر ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • ماہواری کے غسل سے پہلے ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • بیوی سے پچھلے مقام میں دخول کے بغیر تلذذ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • شوہر کے نامرد ہونے کی وجہ سے مصنوعی آلہ استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا دودھ پینے وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • مصنوعی آلہ تناسل کے ذریعہ پیچھے کے راستہ سے ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
Related Topics متعلقه موضوعات